ETV Bharat / state

سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ کیلئے ٹیموں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 8:42 PM IST

سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ کیلئے ٹیموں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ
سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ کیلئے ٹیموں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ

DC Ganderbal Shyambir ضلع گاندربل کے ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے 14 ویں سینٹر نیشنل سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ کیلئے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیموں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈی سی گاندربل نے کہاکہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹیم بن کر واپس آئے گی۔

سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ کیلئے ٹیموں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے 14 ویں سینٹر نیشنل سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ کیلئے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیموں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ڈی سی گاندربل نے کہاکہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹیم کر واپس آئے گی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامیر نے آج 14 ویں سینٹر نیشنل سافٹ بال کرکٹ چمپین شپ 2024 -2023ء میں شرکت کرنے کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کی سافٹ بال ٹیموں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ چمپئن شپ 9 جنوری سے 13 رجنوری تک اُتر پردیش کے جونپور میں منعقد ہوگی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے طلبا کے ساتھ خوشگوار بات چیت کرتے ہوئے چمپئن شپ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے ٹیموں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مقابلے اور دوستی کے جذبے کو فروغ نے - دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے گاندربل کے کھیلوں کے شائقین بالخصوص لڑکیوں کے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ضلع میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی ترقی کی حوصلہ افزائی اور سہولیت فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:روحیل مقبول کو جل پرہری ایوارڈ سے نوازا گیا

اس ٹیم کی قیادت جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر سافٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشن اور جوائنٹ سیکرٹری سافٹ بال کرکٹ فیڈریشن آف انڈیا کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ٹیمیں اچھی طرح سے تیار ہوں۔ سپورٹس مین شپ اور منصفانہ کھیل کے جذبے کی نمائندگی کریں۔ قومی چیمپین شپ میں یہ شرکت نہ صرف کھلاڑیوں کی لگن اور مہارت کو اُجاگر کرتی ہے بلکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلع گاندربل کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.