ETV Bharat / state

ڈی سی بڈگام نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 2:03 PM IST

ڈی سی بڈگام نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا
ڈی سی بڈگام نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا

ضلع بڈگام کے ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام میں جدید ڈینٹل چیئر بھی پیڈیاٹرک کو وقف کیا۔

ڈی سی بڈگام نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو نے بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام میں جدید ڈینٹل چیئر پیڈیاٹرک کو وقف کیا۔ڈی سی نے بچوں کے فائدے کے لیے جدید ڈینٹل چیئر پیڈیاٹرک سہولت بھی لوگوں کے لئے وقف کی۔

دورے کے دوران ڈی سی نے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے کمرے کے ساتھ ساتھ گیٹ اور باڑ لگانے کے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام نے ضلع میں موجود طبی وسائل کو بہتر بنایا ہے اور بڈگام میں قلیل مدت میں صحت کی دیکھ بھال کے اثاثوں اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ مریض کی دیکھ بھال میں اضافہ کرے گا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خون کے پلیٹ لیٹس، آر بی سی کی سہولیات کے علاوہ مطلوبہ مریضوں کو مخصوص خون کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی لورن نے ڈنہ میں کھیل کے میدان کا افتتاح کیا

ان کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ کی تعمیر جو دو ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے تمام آئی سی یو سہولیات اور دیگر وارڈز میں ضرورت مند مریضوں کو بلاتعطل آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ محکمے ہیلتھ کے تمام جاری منصوبوں کی تعمیر کو ایک مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ انہیں جلد از جلد عوام کے لیے وقف کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.