ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: ترال میں مارکیٹ چیکنگ

author img

By

Published : May 4, 2020, 8:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں مقامی لوگوں کی شکایت پر آج  ضلع انتظامیہ نے مارکیٹ چکنگ کی۔

لاک ڈاؤن: ترال میں مارکیٹ چیکنگ
لاک ڈاؤن: ترال میں مارکیٹ چیکنگ

ترال میں مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ نے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت موصول ہونے پر مارکیٹ کا دورہ کیا جس دوران فسٹ کلاس مجسٹریٹ نے فوڈ اینڈ سپلائز محکمے کے اہلکاروں کے ساتھ پچاس کلوگرام سبزیوں کوضائع کیا جبکہ قصور وار دکانداروں سے 12300 روپے جرامانہ بھی وصول کیا۔

لاک ڈاؤن: ترال میں مارکیٹ چیکنگ

واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں رمضان المبارک کے ان متبرک ایام میں بھی منافع خوری کا گراف کافی بڑھ رہا ہے اور ساگ سبزی سے لیکر مرغ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

تاہم انتظامیہ کے چیکنگ سکارڈ ایک دن نظر آنے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی اعتباریت پر سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.