ETV Bharat / state

Tahsil Mandi Civil Society Press Conference سول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 2:07 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجروں اور بازار کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔Civil Society In Mandi Tehsil

سول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس
سول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس

منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجروں کی پریشانیوں اور بازار کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔Civil Society Held A Press Conference In Mandi Tehsil In Poonch In Kashmir

سول سوسائٹی منڈی کی جانب سے پریس کانفرنس

سول سوسائٹی کے آرگنائزر عبدالاحد بھٹ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی پیر مندر بازار منڈی میں تین سو سے زائد ایسے تاجر ہیں جن کے بینک کھاتے منڈی بینک میں کُھلے ہوئے ہیں۔اس کے باوجود انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو منڈی بینک میں جانے کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ پونچھ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر بینک کے چیرمین سے بھی اپیل کی ہے کہ اعلی پیر مندر بازار منڈی میں جموں کشمیر بنک کا ایک شاخ کھولا جائے تاکہ تاجروں کو پریشانیاں درپیش نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Houseboats Face Govt Negligence سیاحتی اثاثے کے ساتھ حکومت کا دوہرا معیار

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے 2018 میں عوامِ منڈی کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے یہاں کے لئے ڈگری کالج کی منظوری ملی تھی۔ اس سے عوام میں خوشی کی لہر تھی۔ اگر چہ ڈگری کالج منڈی کے لئے سرکار کو جگہ بھی دے دی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک اس ڈگری کالج کی عمارت کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈگری کالج منڈی میں بیٹھنے کی جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم طلباء کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Civil Society Held A Press Conference In Mandi Tehsil In Poonch In Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.