ETV Bharat / state

بچوں کو مساوی حقوق کی فراہمی میں سماج کا اہم کردار: جاوید احمد ٹاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 11:55 AM IST

بچوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کے لئے والوں کا سماج میں اہم کردار
بچوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کے لئے والوں کا سماج میں اہم کردار

کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یوم اطفال کے موقعے پر ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ Childrens Day Celebration in Anantnag JK

بچوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کے لئے والوں کا سماج میں اہم کردار

اننت ناگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے جنم دن کے موقعے پر جوش و خروش کے یوم اطفال منایا گیا۔ اس دوران پر ضلع اننت ناگ میں یوم اطفال کے موقع پر ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اگرچہ اس دن کی خصوصیت ہے کہ بچوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کی تعلیم و تربیت ان کی نشونما پر گفتگو کی جاتی یے، تاہم بدقسمتی سے آج بھی ہمارے سماج میں بچوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو تعلیم سے محروم ہیں اور مجبوری کے سبب معصوم بچے مزدوری کرتے ہیں۔

یوم اطفال کے موقع پر ای ٹی وی بھارت نے ضلع اننت ناگ کے جاوید احمد ٹاک بات چیت کی جو خود بھی معذور ہیں لیکن مخصوص افراد خاص طور پر بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں، جس کے لئے انہیں گزشتہ برس پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جاوید احمد ٹاک نے آج سے کئی برس قبل دیہی و دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں جاکر معذور بچوں کی حالت کا جائزہ لیا۔ اسکولوں میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کی ناگفتہ بہ حالت کو دیکھ کر انہوں نے ایک نئی پہل شروع کی اور سنہ 2008 میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں زیبہ آپا انسٹی ٹیوٹ کے نام سے جسمانی طور مخصوص بچوں کے لیے ایک الگ اسکول قائم کیا۔

اسکول میں اُس وقت 10 بچوں کا اندراج ہوا تھا تاہم جاوید کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے معذور بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور آج زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ میں جسمانی طور مخصوص سینکڑوں بچے زیر تعلیم ہیں۔ اسکول میں مفت تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مخصوص بچوں کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Asra Charitable Trust اسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہائیر سکینڈری سکول لورن میں تقریب منعقد

اس کے علاوہ جاوید ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے ایک این جی او بھی چلا رہے ہیں جس کے ذریعہ وہ جسمانی طور معذور افراد کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور انہیں مختلف ہنر سکھا کر اپنا روزگار خود کمانے کے اہل بناتے ہیں تاکہ وہ سماج میں عزت سے اپنی زندگی بسر کر سکیں اور ان میں بے سہارا اور لاچار ہونے کا احساس پیدا نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.