ETV Bharat / state

پوسٹ میڑک اسکالرشپ اسکیم میں پانچ گنا اضافہ

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 10:34 AM IST

پوسٹ میڑک اسکالرشپ اسکیم میں پانچ گنا اضافہ
پوسٹ میڑک اسکالرشپ اسکیم میں پانچ گنا اضافہ

اس کا مقصد جموں و کشمیر اور لداخ سمیت دیگر یوٹیز اور ملک کی دیگر ریاستوں میں درج فہرست ذاتوں کے طلبا و طالبات اپنی اعلی تعلیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر سکے۔

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ سمیت تمام یوٹیز اور ملک کی دیگر ریاستوں کے غریب بچوں کے لئے بعد از میڑک اسکالرشپ میں پانچ گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ میٹنگ میں پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں چار کروڑ سے زائد اسکالرشپ دینے کے لئے 59000 کروڑ روپے خرچ کرنے پر منظوری دی گئی ہے۔

مرکزی حکومت ہر برس تقریباً 6000 کروڑ روپے اس اسکالرشپ اسکیم میں خرچ کرتی ہے جو کہ یہ رقم اب تک محض 110 کروڑ روپے ہی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی میں آئندہ برسوں میں درج فہرست ذاتوں کے لئے 4 کروڑ سے زائد طلبا کے فائدے کے لئے مرکز کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیم درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے بعد از میٹرک اسکالرشپ یعنی پی ایس ایس سی میں بڑی اور نمایاں تبدیلیوں کو منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر اور لداخ سمیت دیگر یوٹیز اور ملک کی دیگر ریاستوں میں درج فہرست ذاتوں کے طلبا و طالبات اپنی اعلی تعلیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر سکتے ہیں۔

مرکزی امداد جو کہ 18 ۔ 2017 سے 20 ۔ 2019 تک تقریباً 110کروڑ روپے سالانہ تھی، میں پانچ گنا اضافہ کیا جائے گا جو کہ 21 ۔ 2020 سے 26 ۔ 2025 کے دوران سالانہ تقریباً 6000 کروڑ روپے ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.