ETV Bharat / state

بڈگام: محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تیندوے کو زندہ پکڑا

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 7:59 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے ضلع کے خانصاحب علاقے کے کھڈ پورہ میں یہ کاروائی انجام دی ہے۔ مذکورہ محکمہ کے عہدیداروں نے مذکورہ علاقہ کے پولیس اہلکاروں کے تعاون سے ایک گہرے نالے سے اس تیندوے کو پکڑ لیا ہے۔

تیندوہ کو زندہ پکڑا
تیندوہ کو زندہ پکڑا


محکمہ جنگلات افسر کے مطابق انہیں علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے علاقے میں کاروائی شروع کی۔ اور تیندوے کا سراغ لگایا ۔اور تھوڑی دیر کی مشقت کے بعد اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئے. تیندوے کے پکڑنے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

تیندوہ کو زندہ پکڑا


واضح رہے گزشتہ روز بڈگام کہ ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں تیندوہ نے ایک چار سالہ لڑکی کو ہلاک کردیاتھا ۔ جس کے بعد سے علاقے کے لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف سخت غصہ تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع انتظامیہ کو دی ۔جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہوی ۔

انتظامیہ نے مذکورہ معا ملہ میں رینج آفیسر کو معطل کردیا ہے ۔

انتظامیہ نے مذکورہ علاقہ میں صفائی اور وہاں پر موجود درختوں کی شاخ کو کاٹنے کے لئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ملی ہدایت کے بعد صفائی شروع کی گئی اور وہاں پر جو درخت پہلے سےگرے ہوئے تھے اسے کاٹا جا رہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.