ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:07 PM IST

گُیوئی ہارڈ کوکرناگ میں رابطہ سڑک کی فوری مرمت کرنے کا مقامی آبادی کا انتظامیہ سے مطالبہ۔

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گُیوئی ہارڈ کوکرناگ علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالت سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران ان کا اس سڑک پر چلنا پھرنا مہال ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران اسکولی بچے اسکول نہیں جا پاتے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو ہسپتال لے جاتے وقت اسی لنک روڈ کے ذریعے بیمار کو چارپائی پر اٹھاکر اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے اس مطالبے پر غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں پختہ رابطہ سڑک کی تعمیر کا پُر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.