ETV Bharat / state

سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 11:24 AM IST

نامعلوم عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے 110 بٹالین پر گولیاں چلائیں تاہم فائرنگ میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ
سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں پیر کے روز عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ
سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

سی آر پی آف کے ترجمان کے مطابق 'آج صبح تقریباً 10:30 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے 110 بٹالین سی آر پی ایف کی پارٹی پر گولیاں چلائیں تاہم فائرنگ سے کسی طرح کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔'

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.