ETV Bharat / state

کشمیر میں لوگوں کو معلوم نہیں کہ کیا ہوا

author img

By

Published : Aug 5, 2019, 3:03 PM IST

جہاں بھارت کے مختلف علاقوں میں جموں و کشمیر کی خصوصی شناخت ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر مختلف قسم کا ردعمل سامنے آرہا ہے، وادی کشمیر میں لوگوں کی اکثریت کو معلوم ہی نہیں ہے کہ انکے تقدیر اور مستقبل کے بارے میں کیا فیصلہ لیا گیا ہے۔

کشمیر میں لوگوں کو معلوم نہیں کہ کیا ہوا

وادی میں مواصلاتی نظام معطل کردیا گیا ہے۔موبائل فون اور لینڈ لائن پرپابندی عائد کی گئی ہے اور یہاں تک کہ کیبل ٹیلی وژن بھی بند کردیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ میں دفعہ 370کے اعلان کے بعد کشمیر وادی سے صرف دو سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے ٹوٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انٹرنیٹ کے لاکھوں صارفین اس تاریخی فیصلے کے بارے میں کوئی فوری ردعمل نہیں دے سکے

مقامی صحافیوں کے مطابق وادی کے چپے چپے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

سرینگر کے حساس پائین شہر میں صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔

تاہم تحریر وادی کے کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.