ETV Bharat / state

Youths Have Joined BJP ضلع پلوامہ کے 14 نوجوان بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 9:08 PM IST

ضلع پلوامہ میں آج بھارتی جنتا پارٹی پلوامہ نے سینیئر سٹیزن کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کئی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر درجنوں نوجوانوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ضلع پلوامہ کے 14 نوجوان بی جے پی میں شامل
ضلع پلوامہ کے 14 نوجوان بی جے پی میں شامل

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بھارتی جنتا پارٹی پلوامہ نے سینیئر سٹیزن کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کئی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر درجنوں نوجوانوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

میٹنگ کا مقصد تھا کہ سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا کہ یہ واقع عوام تک پہنچتی ہے یا نہیں۔ اس موقع پر لیڈران نے خطاب کیا اور سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں سے عوام کو آگاہ کیا گیا جبکہ بی جے پی کے ایجنڈے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وہی میٹنگ کے آخر میں راجپورہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے 14 کے قریب نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جن کا پارٹی لیڈران کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر راجپورہ حلقہ صدر سعید اسرار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پارٹی کے کام کو دیکھ کر متاثر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی میں شامل ہونے کے لئے سامنے آرہے ہیں۔باقی سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کے جذبات کی قدر نہیں کی جبکہ بی جے پی کا منشور ہے کہ پارٹی میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنا ہے اور پارٹی نوجوانوں کے لیے ہی کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally In Anantnag اننت ناگ میں سب سےبڑی ترنگا ریلی کا انعقاد

اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کو سمجھ اگیا کہ اگر جموں وکشمیر کو ترقی کی راہ پر ہمیں گامزن ہونا ہے تو اس کا حل بس بی جے پی کے پاس ہے۔ جموں وکشمیر کے سبھی سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہاں ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں رہا گا لیکن یہ ان سیاسی جماعتوں کا ایک اچھا جواب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.