ETV Bharat / state

Anti Drug Campaign اننت ناگ میں منشیات مخالف بیداری پروگرام

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 2:32 PM IST

اننت ناگ میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد
اننت ناگ میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع وومن گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اننت ناگ میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع وومن گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئی جبکہ تقریب میں طلباء، مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور مقامی ذی شعور باشندوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

منشیات کے مضر اثرات کو عوام تک پہنچانے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام پہنچانے کی غرض سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ اس تقریب میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں سے باہر اس تحریک کو شروع چاہئیے ہمیں اپنے آس پاس پڑوس میں نظر رکھنی ہیں ۔ اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ہر فرد منشیات مخالف مہم میں اپنا تعاون ادا کرے گی گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مقررین نے عوام خصوصاً نوجوان لٗڑکوں اور لڑکیوں سے منشیات سے دور رہنے کی تقریریں کی۔ وہیں دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس طرح کے پروگراموں کی کافی سراہنا کی۔

یہ بھی پڑھیں: DC Pulwama Review Meeting یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ تقریبات کی تیاریوں کو لے کر جائزہ لیٹنگ

عوام لوگوں نے بتایا کی اس طرح کی پروگراموں سے عوام بے دار ہوتا ہیں اور ہم سب کو اس طرح کے پروگراموں میں حصہ لینا چاہئے اور کشمیر کو نشہ مکت کشمیر بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرنا چاہئیے ۔اس موقع پر چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہمان خصوصی کے طور شامل ہوئی. جبکہ ڈی آئی جی ساوتھ کشمیر رئیس محمد بٹ ،چیرمین میونسپل کونسل انجینئر ہلال احمد شاہ ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز ڈاکٹر عرفان المجید، ڈی ایس پی، میڈیا پرسن اور نیجی چینل کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اشفاق گوہر خصوصی طور پر شامل ہوئے۔تقریب میں منشیات کے خلاف طلباء اور دیگر مقررین نے تقریریں کی. ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور ڈی آئی جی نے گلستان نیوز کی اس کوشش کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.