ETV Bharat / state

Protest At Batote In Ramban بٹوٹ میں واقع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے مقامی باشندے پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 2:06 PM IST

بٹوٹ میں واقع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے مقامی باشندے پریشان
بٹوٹ میں واقع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے مقامی باشندے پریشان

ضلع رامبن کے بٹوٹ میں واقع شیر کشمیر ایمرجنسی ہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور ضروری سہولیات کی کمی پر مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایل جی انتظامیہ سے اس ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی جلد سے جلد تقرری کا مطالبہ کیا۔

بٹوٹ میں واقع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے مقامی باشندے پریشان

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں واقع شیر کشمیر ایمرجنسی ہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور ضروری سہولیات کی کمی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایل جی انتظامیہ سے مناسب عملے کی جلد سے جلد تقرری کا مطالبہ کیا۔ مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں کو طبی سہولیات سے محروم رکھنے کی کوشش کی سازش کی جا رہی ہے۔

بٹوت قصبے سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے حکومت کے فیصلے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ایچ سی بٹوت میں پہلے سے ہی اسٹاف کی قلت کا سامنا ہے وہیں چند اضافی ڈاکٹروں کی تعیناتی سے اسپتال کا نظام بہتر چل رہا تھا۔ اس دوران انتظامیہ کے ڈی اٹیچمنٹ کے فیصلے سے پہلے بٹوت ہسپتال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Jal Shakti Department In Poonch منڈی لورن میں پانی کی قلت، عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

مقامی سیاسی و سماجی لیڈران نے اپیل کی کہ انتظامیہ ااس جانب توجہ دے تاکہ بٹوت اسپتال میں عوام کو صحت کی سہولت پہنچانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سیاسی جماعتوں میں سے کانگریس، بی جے پی، نیشنل کانفرنس پی ڈی پی ،ڈی پی اے پی کے لیڈران نے حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر عوام کی مدد کریں تاکہ اسپتال کا اچھے سے چل رہا نظام درہم برہم نہ ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.