ETV Bharat / state

Advisor Bhatnagar Visited Handwara لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہندوارہ دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 3:47 PM IST

جموں کشمیر یوٹی کے لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیوی رائے بھٹناگر نے ہندوارہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا جس میں ڈی ڈی سی ممبران پی آرآئیز تمام محکمہ جات کے افسران کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیوی رائے بٹناگر نے ہندواہ دورہ کیا
لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیوی رائے بٹناگر نے ہندواہ دورہ کیا

لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیوی رائے بٹناگر نے ہندواہ دورہ کیا

ہندواڑہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیوی رائے بھٹناگر نے ہندواڑہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ایک عوامی دربار میں شرکت کی اور لوگوں کے مسائل کو لے کر بات چیت کی۔

عوامی دربار کے موقع پر ڈی ڈی سی ممبران پی آرآئیز تمام محکمہ جات کے افسران کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر تمام محکموں نے انورنامنٹ ہال ہندوارہ کے احاطے میں اپنے ادارے کے اسٹال کا مشیر نے ازخود معائنہ کیا۔ اس موقع پر مشیر بھٹناگر کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان سلطان پنڈت پوری نائب چیرمین حاجی فاروق احمد، ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ،ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس ،اے ڈی سی ہندوارہ نذیر احمد موجود تھے۔

اس دوران موصوف عوام سے مخاطب ہوئے اور عوامی نمائندوں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے بھٹناگر کو آگاہ کیا۔ اس دوران ڈی ڈی سی چیرمین کپواڑہ ۔ڈی ڈی سی راجوار کے علاوہ کئی عوامی نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر کو جی ایم سی ہندواڑہ اور دیگر اہم زیر تعمیر پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:Reviews District Jail ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی، سہولیات کا لیا جائزہ

لفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیوی رائے بھٹناگر نے مقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مقامی باشندوں نے زیر التوا تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.