ETV Bharat / state

حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں بچی کو جنم دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 3:11 PM IST

حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں بچی کو جنم دیا
حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں بچی کو جنم دیا

Birth to a Baby Girl in an Ambulance ڈیلیوری کے بعد، ماں اور نوزائیدہ دونوں کو مزید طبی دیکھ بھال اور تشخیص کے لیے پی ایچ سی لار میں منتقل کر دیا گیا۔

گاندربل: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں 108 ایمبولینس کے ذمہ داران نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق آٹھ دسمبر کو 108 ایمبولینس کے عملے کی قابل ستائش کوششوں سے ایک ایمبولینس میں کامیاب ڈیلیوری کو انجام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریضہ تہمینہ بانو کی عمر 35 سال ہے۔

اس سلسلے میں پریشان کن کال موصول ہونے پر، 108 کنٹرول روم نے فوری طور پر ایک ایمبولینس کو والیوار، بلاک لار ضلع گاندربل میں جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن خلیل الرحمان نے مریض کی حالت پر اہم علامات کا موثر انداز میں جائزہ لیا۔ اسپتال منتقلی کے دوران، مریض کا درد شدت اختیار کر گیا۔

فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ تیزی سے کام کرتے ہوئے خلیل الرحمان نے ماہرانہ مشورے کے لیے ڈاکٹر نرمولک سنگھ سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر کی رہنمائی کے ساتھ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے مہارت سے صبح 9:32 بجے سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایمبولینس کے اندر کامیاب ڈیلیوری کی۔ ایمبولینس میں صحت مند بچے کی پیدائش کامیابی سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے سوچھ ابھیان مہم کا انعقاد

ڈیلیوری کے بعد، ماں اور نوزائیدہ دونوں کو مزید طبی دیکھ بھال اور تشخیص کے لیے پی ایچ سی لار میں منتقل کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے ایمبولینس 108کے ذمہ داران خاص کر میڈیکل ٹیکنیشن خلیل الرحمٰن کی سراہنا کی ہے، جن کی انتھک کوششوں کے بعد ماں کی جان کو بچا کر ایک نوزائیدہ بچے کی بھی جان بچائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.