ETV Bharat / state

Himachal Pradesh Assembly elections 2022:عاپ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار اتارے گی

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 10:54 PM IST

عاپ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار اتارے گی
عاپ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار اتارے گی

عاپ کی رہنما ستیندر جین نے ہمانچل پردیش میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے AAP to contest all seats in Himachal Pradesh Assembly elections، انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس نہیں بی جے پی سے ہوگا مقابلہ۔

پنجاب اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد عام آدمی پارٹی (عاپ) نے ہماچل پردیش میں انتخاب لڑنے کی تیاری کرلی AAP to contest all seats in Himachal Pradesh Assembly elections ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ہفتے کو یہاں ریاست میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس نہیں بی جےپی سے ہوگا مقابلہ۔

موصوف نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پنجاب میں عاپ نے جیت کا پرچم لہرایا Himachal Pradesh Assembly elections 2022 ہے۔ اسی طرح پارٹی ہماچل میں بھی الیکشن لڑنے جارہی ہے اور یہاں پر بھی سبھی اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار اتارے جائیں گے اور جیت کا پرچم لہرایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ شملہ میں ہونے والے میونسیپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی اپنے امیدوار اتارے گی اور جلد ہی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال شملہ آئیں گے۔ہماچل میں کانگریس اور بی جےپی حکومتوں سے لوگ دکھی ہیں اور آپ ریاست کے عوام کو تیسرا متبادل دینے جارہی ہے ہماچل میں بھی دہلی ماڈل کو نافذ کیا جائےگا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.