ETV Bharat / state

Nuh Violence نوح تشدد میں چھ افراد ہلاک، سو سے زیادہ افراد گرفتار، آٹھ اضلاع میں حکم امتنازعی نافذ

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 9:09 AM IST

Updated : Aug 2, 2023, 12:04 PM IST

ہریانہ کے نوح میں تشدد میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تشدد کے بعد حالات قابو میں ہیں تاہم مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ ہندو تنظیموں نے اس معاملے پر آج پنچایت بلائی ہے۔ ہریانہ کے آٹھ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔ اسی بیچ گروگرام اور ریواڑی میں اقلیتی طبقے کی جھونپڑیوں کو آگ لگا دی۔ Haryana Nuh Violence Latest New

Nuh Violence
Nuh Violence

نوح: ہریانہ کے نوح ضلع میں پیر کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی برج منڈل یاترا کے دوران دو فرقوں کے درمیان تشدد میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تشدد کے خلاف آج مانیسر میں ہندو تنظیموں نے پنچایت بلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وشو ہندو پریشد نے بھی پانی پت میں بند کی کال دی ہے۔ اس تشدد میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ امن و امان کے پیش نظر ہریانہ کے آٹھ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوح، پلوال، فرید آباد، ریواڑی، گروگرام، مہندر گڑھ، سونی پت اور پانی پت اضلاع شامل ہیں۔ تاہم گروگرام اور ریواڑی کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں میں منگل کو حالات معمول پر رہے۔ وہیں تشدد کے پیش نظر ضلع نوح میں انٹرنیٹ خدمات کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا ہے۔

  • #WATCH | Visuals from Haryana's Nuh where police force has been deployed after a clash broke out between two groups on July 31.

    Section 144 has been imposed and mobile internet services have been temporarily suspended in the district. pic.twitter.com/Txd5uC74pn

    — ANI (@ANI) August 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اب تک چھ لوگوں کی موت

ہریانہ کے سی ایم منوہر لال نے کہا کہ نوح تشدد میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں 2 ہوم گارڈ کے جوان اور 4 عام شہری ہیں۔ اس کے علاوہ کئی زخمیوں کو نلہڑ اور قرب و جوار ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ تشدد پر قابو پانے کے لیے ہریانہ پولیس کے 30 یونٹ اور نیم فوجی دستوں کی 20 یونٹیں فساد زدہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ اس میں سے 14 یونٹ نوح، 3 پلوال، 2 فرید آباد اور ایک گروگرام میں تعینات کی گئی ہیں۔

اب تک 116 لوگ گرفتار

سی ایم منوہر لال نے کہا کہ سازش کرنے والوں کی مسلسل شناخت کی جا رہی ہے۔ نوح تشدد میں اب تک کل 116 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کسی بھی قصوروار یا سازشی کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے پولیس ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ تشدد میں ملوث مزید افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔ سی ایم منوہر لال نے کہا کہ فی الحال نوح اور آس پاس کے علاقوں میں حالات معمول پر ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ منوہر لال نے عوام سے امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔تشدد میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں 2 پولیس اہلکار اور 4 عام آدمی شامل ہیں۔

  • #WATCH | On Nuh incident, Haryana CM ML Khattar says "This is an unfortunate incident. A Yatra was being organised during which some people conspired an attack Yatris and police. Violent incidents were reported at several places. There seems to be a big conspiracy behind this.… pic.twitter.com/zK0VY2h3cL

    — ANI (@ANI) August 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہوم گارڈ کے ہلاک جوانوں کے خاندان کو 57 لاکھ کا معاوضہ

تشدد میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں دو پولیس اہلکار اور تین عام آدمی شامل ہیں۔ دو ہوم گارڈ اس وقت مارے گئے جب پولیس کی ایک ٹیم سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے گروگرام سے نوح جا رہی تھی۔ پیر کو تشدد کے بعد منگل کو گروگرام کے ایک ڈھابے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اسی دوران ریواڑی میں کچھ نامعلوم لوگوں نے ایک مخصوص برادری کی کچی بستیوں کو آگ لگا دی۔ گروگرام پولیس نے تشدد میں مارے گئے دو ہوم گارڈ جوانوں کے اہل خانہ کو 57 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اب تک 44 ایف آئی آر درج

اس کے علاوہ تشدد پھیلانے کے معاملے میں 44 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 70 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نوح میں تشدد کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز نے نیم فوجی دستوں کی 20 کمپنیاں ہریانہ بھیجی ہیں۔ ان میں سی آر پی ایف کے 4، آر اے ایف کے 12، آئی ٹی بی پی کے دو اور بی ایس ایف کے 2 شامل ہیں۔

تشدد کی آگ گروگرام تک پہنچی

نوح کے بعد گروگرام میں بھی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ پیر کی رات لوگوں کے ہجوم نے ایک مذہبی مقام کو آگ لگا دی۔ اس سے قبل مذہبی مقام پر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس پورے واقعہ میں ایک 26 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد مانیسر، پٹودی اور سوہنا میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس اگلے احکامات تک بند رہے گی۔

تشدد پر سی ایم منوہر لال کی میٹنگ

ہریانہ کے سی ایم منوہر لال نے بھی منگل کو نوح میں تشدد کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں امن و امان کو معمول پر رکھیں۔ اس کے علاوہ منگل کو انتظامیہ نے تمام جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد ایس پی نریندر سنگھ بجرانیہ نے کہا کہ مونو مانیسر برج منڈل یاترا میں شامل نہیں تھا۔ اس کا نام کسی ایف آئی آر میں شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Haryana Nuh Violence نوح تشدد کی چنگاری ریواڑی تک پہنچ گئی، چھ جھونپڑیوں کو آگ لگا دی گئی

وشو ہندو پریشد کی پانی پت میں بند کی کال

منگل کی شام دیر گئے وشو ہندو پریشد کی میٹنگ میں تشدد کے خلاف احتجاج میں پانی پت بند کی کال دی گئی ہے۔ کئی بازاروں کے سربراہوں نے وشو ہندو پریشد کی اس کال کی حمایت بھی کی ہے۔ اس بند کی وجہ سے آج پانی پت میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ تشدد کے خلاف احتجاج میں منگل کو آریہ کالج کے آڈیٹوریم میں ہونے والی بزنس بورڈ کانفرنس کو بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 2, 2023, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.