ETV Bharat / state

Teesta Setalvad Case تیستا سیتلواڑ کا مقدمہ اب احمدآباد کی سٹی سول سیشن کورٹ میں چلے گا

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 2:24 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گجرات سنہ 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران گجرات کو بدنام کرنے اور غلط طریقے سے فسادات کے نام پر فنڈ اکٹھا کرنے کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کا مقدمہ اب احمدآباد کی سٹی سول سیشن کورٹ میں چلے گا۔

احمدآباد: گجرات فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار تیستا سیتلواڑ، آر بی شری کمار، سنجیو بھٹ کا کیس احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں چل رہا تھا لیکن اب یہ کیس احمدآباد کی سیشن کورٹ میں چلے گا۔ اور ان کے خلاف چارج فریم بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2002 کے فسادات سے متعلق تیستا سیتلواڑ اور آر بی شری کمار اور سنجیو بھٹ کے خلاف جو مقدمہ احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں چل رہا تھا اسے احمدآباد کی شیشن کورٹ میں چلائے جانے کے لیے گجرات حکومت نے سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس عرض داشت کو خصوصی عدالت نے قبول کرلیا اور اب یہ کیس سیشن کورٹ میں چلے گا۔ اس معاملے پر سیشن کورٹ میں 27 فروری کو سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ پر بیرون ملک سے فنڈنگ کرنے کا الزام ہے غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں گجرات پولیس اور سی بی آئی نے تحقیقات کی تھی اور سال 2013 میں تیستا سیتلواڑ کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ گلبرگ سوسائٹی کے بارہ مکینوں نے تیستا سیتلواڑ کے خلاف اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی کیونکہ تیستا سیتلواڑ نے گلبرگ سوسائٹی میوزیم کی تعمیر کے لیے جمع کیے گئے فنڈ کا غلط استعمال کیا تھا اور گلبرگ سوسائٹی میں میوزیم بنانے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ اکٹھا کی تھی جس پر مقامی لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ ان تک نہیں پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Teesta Setalvad Granted Bail تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.