ETV Bharat / state

Hajj 2022: احمد آباد ایئر پورٹ پرعازمین کے لئے خصوصی انتظامات

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 9:30 AM IST

گجرات حج کمیٹی کے سیکرٹری امتیاز گھانچی نے کہا کہ 20 جون سے 29 جون تک گجرات کے عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہوجائینگے،روزانہ کی بنیاد پراحمد آبادا بین اقوامی ہوائی اڈہ سے طیارہ سعودی کے لئے اڑان بھرے گا، جس کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ ٹرمینل 3 کے باہر پانچ خیمے لگائے جائیں گے۔Gujarat Hajj Committee is Committed to Facilitate Hajj pilgrims

گجرات حج کمیٹی
گجرات حج کمیٹی

عالمی وبا کوورنا وائرس کے بعد رواں برس عازمین حج ملک کے مختلف ریاستوں سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہونگے،ادھر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،احمدآباد سے عازمین کو لے کر بیس جون سے طیارہ اڑان بھرے گا۔

دراصل سال 2019 میں گجرات سے 12000 لوگوں نے فریضہ حج اداکیا تھا،دوہزرا انیس کے مقابلہ رواں برس ریاست گجرات کے حج کوٹہ میں کمی کی گئی ہے،صرف تین ہزار عازمین سفر حج پر روانہ ہونگے-Gujarat Hajj Committee is Committed to Facilitate Hajj pilgrims

اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے سیکرٹری امتیاز گھانچی نے کہا کہ 20 جون سے 29 جون تک گجرات کے عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہونگے،روزانہ کی بنیاد پر احمد آبادا بین اقوامی ہوائی اڈہ سے طیارہ سعودی کے لئے اڑان بھرے گا،جس کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ ٹرمینل 3 کے باہر پانچ خیمے لگائے جائیں گے، جہاں عازمین حج کو آرام اور نماز کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی،اس کے علاوہ عازمین حج کے لئے خصوصی چیک ان اور امیگریشن کاونٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Training Camp for Hajj Pilgrims: گجرات حج کمیٹی نےعازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیا

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس احمدآباد ایئر پورٹ کے احاطہ میں عازمین حج کے لیے خیمے لگاے گیے ہیں، ہوائی اڈے کے حکام عازمین حج کے لئے خصوصی انتظام بھی کر رہے ہیں. ایئرپورٹ اتھاریٹی سے مذکورہ امور کے متعلق متعدد دفعہ بات چیت بھی ہوئی ہے،گجرات حکومت،گجرات حج کمیٹی کے ساتھ ساتھ احمد آباد ایئرپورٹ کے عملے نے بھی عازمین حج کے میں آسانی کے پیش نظر کئی سہولیات مہیا کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.