ETV Bharat / state

One Masjid Movementاحمدآباد کی چار مساجد میں مسجد ون مومنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 7:26 PM IST

احمدآباد کی چار مساجد میں مسجد ون مومنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا
احمدآباد کی چار مساجد میں مسجد ون مومنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا

آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کاؤنسل کی جانب سے گجرات کے احمدآباد کی چار مساجد میں مسجد ون مومنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے. One Masjid Movement

احمدآباد: آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کاؤنسل کے مشاورتی کمیٹی کے رکن اویس سریش والا نے کہا کہ 2018 میں مسجد ون مومینٹ کی میٹنگ بنگلورو میں ہوئی تھی۔ اس میں ہمارا بھی جانا ہوا تھا اور مسجد ون مومنٹ کی شروعات کرنے والے محمد امتیاز صاحب نے مجھے ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر بنایا۔ One Masjid Movement Pilot Project Start In Ahmedabad In Gujarat

احمدآباد کی چار مساجد میں مسجد ون مومنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع

انہوں نے کہاکہ اسے شروع کرنے کا ایک اہم مقصد ہے کہ ہمارے تمام مسائل کو حل کرنے کا زبردست پلیٹ فارم مسجد ہے. مسجد پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کے لئے نہیں بنائی گئی ہیں بلکہ نبی کریم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی مسلمانوں کے سارے مسائل مسجدوں ہی سے حل ہوتے تھے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مسجد ون مومنٹ کی شروعات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:waisi on Hijab Verdict 'حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے'

مشاورتی کمیٹی کے رکن اویس سریش والا نے کہا کہ مسجد ون مومنٹ کے ذریعے سب سے پہلے سروے کا کام کیا جا رہا ہے جس میں مسجد کے اطراف کے لوگوں کا جائزہ لے کر ان کے کیا مسائل ہیں، وہ کس حالات میں رہ رہے ہیں، تعلیمی و اقتصادی معیار کا جائزہ لیا جائے، صاف صفائی، صحت اور معاشی اعتبار سے کیا حالت ہے، اس کا سروے کیا جاے۔ One Masjid Movement Pilot Project Start In Ahmedabad In Gujarat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.