ETV Bharat / state

Gujarat Budget 2023 گجرات حکومت کے بجٹ سے اقلیت مایوس، مجاہد نفیس

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 4:38 PM IST

dsfa
dfsda

گجرات مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے بتایا کہ رواں برس کے بجٹ سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے۔ حکومت کا نعرہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواش' ایک کھوکلا نعرہ ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احمدآباد: گجرات کے اسمبلی میں 24 فروری کو ریاست کے وزیر خز انہ کنو دیسائی نے سال 2023۔24 کا بجٹ پیش کیا ،وزیر خزانہ نے مجموعی طورپر اس سال 3 لاکھ 1 ہزار 22 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس 24 فیصد صد یعنی 57053 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ بجٹ پیش کیا گیا لیکن اس بجٹ میں ریاست کے اقلیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، اس بجٹ میں 0.024 فیصد اقلیتوں فلاح و بہبود و کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے گزشتہ سال 8058.67کا بجٹ پیش کیا گیاتھا، اور نظر ثانی شدہ تخمینہ بجٹ6595.54 لاکھ تھا ، تاہم رواں برس ریاستی حکومت نے اقلیتیوں کو مجموعی طورپر مایوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Gujarat Budget: گجرات بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس

انہوں نے کہا کہ گجرات میں 11.5 فیصد اقلیتی آبادی ہے جو بہت ہی پسماندہ ہے اور اس معاملے کو دیکھے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہیں اور اس کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں جب کہ پچھلے سال ریاستی بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 0.033 فیصد بجٹ تھا اور اس سال بجٹ کا 0.024 فیصد بجٹ ہی دیا گیا ہے جبکہ ریاستی بجٹ میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بجٹ میں اقلیتی طبقے کے طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ کی تجویز گزشتہ سال 15 لاکھ رکھی گئی تھی لیکن اس سال سے کم کر کے 10 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس بجٹ میں اقلیتیوں کے سائنس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے لئے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ،بجٹ میں کمی کر کے اقلیتوں کو 64، لاکھ پچاس ہزار کر دیے گئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات حکومت اقلیتی برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے اور حکومت نہیں چاہتی اقلیتی برادری ترقی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.