ETV Bharat / state

Masjid One Movement طلبہ کی مجموعی ترقی کیلئے احمد آباد میں میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 1:18 PM IST

احمدآباد میں واقع کریسنٹ اسکول میں مسجد ون موومنٹ اور اسکول فیڈریشن کی جانب سے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔

مسجد ون موومنٹ نے مائنوریٹی اسکولس فیڈریشن کے ساتھ طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا
مسجد ون موومنٹ نے مائنوریٹی اسکولس فیڈریشن کے ساتھ طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا

مسجد ون موومنٹ نے مائنوریٹی اسکولس فیڈریشن کے ساتھ طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع کریسنٹ اسکول میں مسجد ون موومنٹ اور اسکول فیڈریشن کی جانب سے طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد ون موومنٹ نے احمد اباد کی کریسنٹ اسکول میں اسکول فیڈریشن کے ساتھ تعلیمی امکانات اور طلبہ کی مجموعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ میٹنگ کا مقصد تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا جس سے بالآخر طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

مسجد ون کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن اویش سریش والا نے اس تعلق سے کہا کہ ہمارا ادارہ تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ترقی میں معاونت کے لیے پرعزم ہے۔ اسکول فیڈریشن کے ساتھ تعاون کرکے آنے والی نسل کے روشن مستقبل کی تخلیق ہماری ترجیح ہے۔

مسجد ون مومنٹ کے رکن کوثر علی سید نے کہاکہ مذہبی اداروں اور اسکولوں کی فیڈریشنوں کے درمیان یہ تعاون بہتر تعلیمی مواقع، ذاتی ترقی اور زیادہ جامع تعلیمی ماحول کی صورت میں نتیجہ خیز نتائج برآمد کرے گا۔ کل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہم بہتر طریقے سے نئے خیالات پیدا کر سکتے ہیں۔ طلبہ کے خوابوں کو پورا کرنے کی حکمت عملی تشکیل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Iman Rally مہسانہ میں پاکی صافی کے سلسلے میں ایمان ریلی کا انعقاد کیا

وہیں اس میٹنگ میں شامل ہونے والی ایجوکیشنسٹ ہمامہ انصاری نے نے کہا کہ "ہم اپنے طلبہ کو تعمیر و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسجد ون موومنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔" یہ کام قابل شتائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.