ETV Bharat / state

Gujarat Waqf Board گجرات وقف بورڈ کی باڈی بنانے کے تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں سماعت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 12:46 PM IST

گجرات میں گزشتہ کئی سال سے گجرات میں وقف بورڈ کا چیئرمین نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے وقف جائیداد کے تعلق سے کئی سارے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔

hc on waqaf board
hc on waqaf board

احمدآباد: وقف بورڈ کا چیئرمین نہ ہونے کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا اور اس کیس کی مزید سماعت آئندہ دنوں میں کی جائے گی۔ دراصل گجرات وقف بورڈ میں مستقل ممبران سمیت عہدے داروں کی تقرری ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے وقف بورڈ کے چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن گجرات وقف بورڈ کا چیئرمین اور باڈی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔ اس وجہ سے متولی اور وقف پراپرٹیز کے تعلق سے کئی سارے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عرضی گزار کے وکیل نے کہا کہ اس سے قبل گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ سمیت دیگر چیئرمینز کی تقرری صحیح طریقے سے نہیں کی گئی تھی اور قانونی طریقے کار کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔

چنانچہ ریاستی حکومت نے خود گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کو 31 ،1، 2022 کو تحلیل کر دیا تھا اس کے بعد چونکہ وقف بورڈ میں چیئرمین اور ممبران سمیت مستقل تقرری نہیں کی گئی اس لیے وقف بورڈ سے متعلق کام اور سماعت میں خلل پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کے چیئرمین اور باڈی کی تشکیل نہ ہونے کی وجہ سے وقف کے فوری کام اور اوقاف کے مسائل التواء کا شکار ہیں اور وقف کے بہت سارے کیسز زیر التواء ہیں جس کی وجہ سے وکلاء اور فریقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: گجرات وقف بورڈ کی تشکیل پر سوال

ان حالات میں اگر ریاستی حکومت کی طرف سے عبوری انتظامات کے ایک حصے کے طور پر ریاستی وقف بورڈ میں ایک مناسب عہدے دار کا تقرر کیا جاتا ہے تو تو کم از کم روزمرہ کے معمولی اور فوری کام کاج کو انجام دیا سکتا ہے اور وقف کے کام بھی کیے جا سکیں گے۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.