ETV Bharat / state

Gujarat Polls Live: شام پانچ بجے تک 57.08 فیصد پولنگ درج

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 9:36 AM IST

Updated : Dec 1, 2022, 5:40 PM IST

گجرات اسمبلی انتخابات
گجرات اسمبلی انتخابات

17:34 December 01

شام پانچ بجے تک 57.08 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق شام پانچ بجے تک 57.08 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

15:46 December 01

افریقی نژاد قبائلی پہلی بار گجرات اسمبلی انتخابات میں ووٹ کررہے ہیں

سِدھی برادری

جمبور گاؤں: گجرات میں کچھ ووٹرز ایسے ہیں جو افریقی نژاد قبائلی ہیں۔ ان کا تعلق سِدھی برادری سے ہے۔ ان کا گاؤں گِر جنگل کے بیچ میں واقع ہے۔ اس گاؤں کا نام جمبور گاؤں ہے اور اسے منی افریقہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس گاؤں کے لوگ پہلی بار انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ Gujarat Assembly Election

گجرات کے جمبور گاؤں کو منی افریقہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے باشندے گجرات اسمبلی الیکشن 2022 کے پہلے مرحلے میں پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔ افریقی نسل کے جمبور گاؤں کے لوگ انتخابات کے جمہوری عمل کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں۔ ان کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ وہ یہاں کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے آبا واجداد بہت پہلے افریقہ سے بھارت آئے تھے جب جوناگڑھ میں قلعہ تعمیر ہو رہا تھا۔ پہلے وہ رتن پور گاؤں اور پھر جمبور گاؤں میں آباد ہوئے۔ بعد میں حکومت نے انہیں سدھی قبائلی برادری کا درجہ دیا ہے۔ Mini African Village in Gujarat

گجرات کے گِر جنگلات کے جمبور میں ایک چھوٹا افریقہ یعنی منی افریقہ نامی گاؤں واقع ہے۔ یہاں رہنے والے افریقی نژاد بھارتی قبائل بھی پہلے مرحلے میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یہاں کُل 3 ہزار 481 ووٹرز ہیں جن میں سے 90 فیصد سِدھی برادری کے ہیں۔ ان کے لیے 3 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

15:31 December 01

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے 50 بوتھس پر ای وی ایم کام نہ کرنے کی شکایت کی

اپوزیشن کانگریس نے الیکشن کمیشن سے 50 پولنگ اسٹیشنوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) کام نہ کرنے کی شکایت کی ہے۔ کانگریس کے شکایت میں کہاگیا ہے زیادہ تر ای وی ایم ریاست کے سوراشٹرا علاقے میں کام نہیں کررہے ہیں۔ کانگریس کے قومی ترجمان آلوک شرما نے کہا کہ ہم نے ای وی ایم کے کام نہ کرنے کی تحریری شکایت کی ہے، انہیں تبدیل کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ ہم نے ان مقامات کی فہرست سونپ دی ہے جہاں ای وی ایم کام نہیں کر رہا ہے۔ تقریباً 50 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے اور ان میں سے بہت سے سوراشٹرا کے ہیں، بشمول جام نگر اور راجکوٹ۔ ان کو جلد از جلد درست کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہو سکے۔

15:00 December 01

گجرات میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ممتاز پٹیل

گجرات میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ممتاز پٹیل

گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچی کانگریس کے سینیئر رہنما و مرحوم احمد پٹیل کی بیٹی نے کہاکہ' گجرات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور تبدیلی کا ماحول صاف نظر آرہا ہے۔'

13:06 December 01

رام بھکت کو راون کہنا غلط ، مودی

رام بھکت کو راون کہنا غلط ، مودی
رام بھکت کو راون کہنا غلط ، مودی

گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اسی درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ریاست میں دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی ریلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کے کلول میں جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے راون والے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ' کانگریس پارٹی رام سیتو سے بھی نفرت کرتی ہے۔ کانگریس میں پی ایم کے عہدے کو نیچا دکھانے کے لیے سخت مقابلہ ہے کہ کون سب سے زیادہ گالی دے سکتا ہے۔ وہ مجھے گالی دینے کے لیے رامائن سے راون لائے۔ رام کے بھکت کو راون کہنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جتنی کیچڑ پھینکیں گے اتنا ہی کمل کھلے گا۔

12:08 December 01

مرکزی وزیر صحت منسگھ منڈاویہ نے ووٹ ڈالا

مرکزی وزیر صحت منسگھ منڈاویہ نے ووٹ ڈالا
مرکزی وزیر صحت منسگھ منڈاویہ نے ووٹ ڈالا

مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی لیڈر منسکھ منڈاویہ اپنی حق رائے دہی کا استعامل کرنے بھوناگر کے ہانول پولنگ بوتھ پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

11:30 December 01

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اپنا ووٹ ڈالا

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اپنا ووٹ ڈالا
گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اپنا ووٹ ڈالا

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش شنگھوی نے سورت میں اپنا ووٹ ڈالا۔ گجرات کے وزیر داخلہ نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہاکہ آج میں دیکھ رہا ہوں کہ گجرات کے لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ یہاں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت چاہتے ہیں۔ گجرات کے کونے کونے میں آج تاریخی پولنگ ہو رہی ہے۔ یہاں کے لوگ گجرات کے مفاد میں ووٹ کررہے ہیں۔

10:51 December 01

کرکٹر رویندر جڈیجہ اور ان کی اہلیہ ووٹ ڈالنے پہنچے

کرکٹر رویندر جڈیجہ
کرکٹر رویندر جڈیجہ

کرکٹر رویندر جڈیجہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے جام نگر میں پولنگ بوتھ پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کی اہلیہ بی جے پی سے امیدوار ہے، جڈیجہ اپنی اہلیہ ریوابا کے ساتھ راجکوٹ میں ووٹ ڈالنے پہنچے۔ رویندر جڈیجہ نے لوگوں سے زیادہ ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

10:33 December 01

بی جے پی اینٹی انکمبینسی کو دبانے میں ناکام ہوگی

ممتاز پٹیل، مرحوم سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی بیٹی
ممتاز پٹیل، مرحوم سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی بیٹی

سینئر کانگریس لیڈر مرحوم احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل نے کہا کہ ہم تبدیلی کی وکالت کر رہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ اس لیے تبدیل کیے گئے تاکہ وہ اینٹی انکمبینسی کو دبا سکیں۔ انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ یہاں انکلیشور میں سخت مقابلہ ہے۔

10:20 December 01

رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن نے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ ہیں

رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن
رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن

جام نگر سے بی جے پی امیدوار ریوابا جڈیجہ کے سسر اور کرکٹر رویندر جڈیجہ کے والد انیرودھ سنگھ جڈیجہ نے کہاکہ وہ کانگریس کے ساتھ ہیں۔ پارٹی کے معاملات خاندانی معاملات سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنی پارٹی کے ساتھ رہنا چاہیے، برسوں ان کے ساتھ رہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ (رویندر جڈیجہ) جانتے ہیں کہ یہ پارٹی کا معاملہ ہے، خاندانی مسئلہ نہیں۔ دوسری جانب رویندر جڈیجہ کی بہن نینا جڈیجہ نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا ہے۔ جام نگر میں کئی خاندانوں کے افراد مختلف پارٹیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے نظریے پر مطمئن رہیں۔ اپنا 100% دیں اور جو بہتر کرے گا وہ جیت جائے گا۔ کانگریس امیدوار کے لیے انتخابی مہم چلانے والے کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بہن نے کہا کہ میرے بھائی سے میری محبت پہلے جیسی ہے۔ میری بھابھی اب بی جے پی کی امیدوار ہیں، وہ بھابھی کے طور پر اچھی ہے۔

09:57 December 01

گجرات کے روشن مستقبل کے لیے ووٹ دیں، راہل

گجرات کے روشن مستقبل کے لیے ووٹ دیں، راہل
گجرات کے روشن مستقبل کے لیے ووٹ دیں، راہل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے گجرات کے تمام بھائیوں اور بہنوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہر' روزگار کے لیے، سستے گیس سلنڈر کے لیے، کسانوں کے قرض کی معافی کے لیے۔ گجرات کے روشن مستقبل کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔

09:45 December 01

حکومتی ناکامیوں کی وجہ سے گجرات میں کساد بازاری، مہنگائی اور بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، کانگریس امیدوار

کانگریس امیدوار پریش دھانانی نے امریلی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ گزشتہ 27 برسوں میں بی جے پی نے خوف اور سیاسی مفاد کی دیوار کے درمیان ریاست کو غلام بنانے کی سازش کی ہے۔ حکومتی ناکامیوں کی وجہ سے گجرات میں کساد بازاری، مہنگائی اور بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

09:39 December 01

گجرات کے وزیر خزانہ کنو بھائی دیسائی نے کہا کہ گجرات کے لوگ بی جے پی پر بھروسہ کرتے ہیں

گجرات کے وزیر خزانہ
گجرات کے وزیر خزانہ

گجرات کے وزیر خزانہ کنو بھائی دیسائی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے ولساڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ گجرات ترقی کر رہا ہے اور ریاست کے لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے کا من بنالیا ہے۔ لوگوں کا بی جے پی پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کہا کہ بی جے پی ریاست میں حکومت بنائے گی۔

09:15 December 01

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سوراشٹرا-کچھ اور جنوبی گجرات کے 19 اضلاع کی 89 نشستوں کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سوراشٹرا-کچھ اور جنوبی گجرات کے 19 اضلاع کی 89 نشستوں کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی جو 27 برس سے ریاست پر حکومت کر رہی ہے، کو اس الیکشن میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے، جب کہ اہم اپوزیشن کانگریس تبدیلی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس بار عام آدمی پارٹی بھی گجرات کے سیاسی میدان میں زور و شور سے اتری ہے اور اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہے۔

سوراشٹر کا خطہ زرعی ہے، اس خطے کے 11 اضلاع امریلی، موربی، راجکوٹ، سریندر نگر، جام نگر، دیو بھومی دوارکا، پوربندر، گر سومناتھ، بھاو نگر اور بوٹاڈ میں کانگریس نے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ وہاں 30 سیٹیں جیتی تھیں۔ سنہ 2012 میں اسے 16 سیٹیں ملی تھیں۔ پاٹیدار تحریک سے متاثرہ علاقے میں بی جے پی کی سیٹیں گزشتہ الیکشن میں 35 سے کم ہو کر 23 رہ گئی تھیں۔ گر سومناتھ، موربی اور امریلی میں بی جے پی نے پچھلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیتی تھی، لیکن اس بار بی جے پی مخالف پاٹیدار تحریک خاموش دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس کے پاس اس خطے میں موڈھوڑیا جیسے مضبوط لیڈر ہیں، جن کا ووٹروں میں اپنا اثر ہے۔

سوراشٹر میں، فاتح کانگریس کے 20 ایم ایل اے پچھلے پانچ برسوں میں بی جے پی میں چلے گئے ہیں۔ بی جے پی نے اس بار ان میں سے زیادہ تر کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی اس بار اس علاقے میں سخت محنت کر رہی ہے، اس علاقے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ نے امریلی میں انتخابی میٹنگیں کی ہیں۔

ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریباً 25 انتخابی میٹنگیں کی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی رابطہ کار اروند کیجریوال نے اپریل سے نومبر کے پہلے ہفتے تک 50 سے زیادہ پروگراموں میں شرکت کی تھی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے درمیان، پارٹی کی مہم کو بڑے پیمانے پر گجرات میں مقامی لیڈران سنبھال رہے ہیں۔ پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے بھی پولنگ سے عین قبل پارٹی کا جوش بڑھانے کے لیے گجرات میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پیر کی شام احمد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ یکم دسمبر کو پہلے مرحلے میں 89 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ کےلئے 1,06,963 ملازمین/ افسروں کو تعینات کیا جائے گا، جس میں 27,978 ریٹرننگ افسران اور 78,985 پولنگ عملہ شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 19 اضلاع میں 89 سیٹوں کے لیے کل 2,39,76,670 ووٹر ہیں جن میں سے 1,24,33,362 مرد، 1,15,42,811 خواتین اور 497 خواجہ سرا ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں اور عملے اور الیکشن میں استعمال ہونے والے ای وی ایم اور وی وی پیٹ (34324 بی یو، 34324 سی یو اور 38،749 وی وی پیٹ) کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 17 امیدواروں والی 65-موربی سیٹ پر 02 بیلٹ یونٹ ہوں گی جبکہ سورت کے 163-لمبایت حلقہ میں 44 امیدوار ہوں گے، جس میں تین بیلٹ یونٹ ہوں گی۔

جمعرات کو پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کل 788 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین اور 718 مرد شامل ہیں، جن میں حکمران بی جے پی اور اہم اپوزیشن کانگریس کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ پارٹیوں کی کل تعداد 39 ہے۔ ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نو خواتین اور 80 مردوں، اہم اپوزیشن کانگریس نے چھ خواتین سمیت کل 89 سبھی سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (آپ) نے 88، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 57 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے چھ نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ 339 آزاد امیدواروں میں 35 خواتین اور 304 مرد شامل ہیں۔ تمام امیدواروں نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے گھر گھر رابطہ شروع کر دیا ہے۔ پولنگ یکم دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 163 این آر آئی ووٹر بشمول 125 مرد اور 38 خواتین بھی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ ریاست کی 89 اسمبلی سیٹوں کے لیے پہلے مرحلے میں 3331 شہری پولنگ اسٹیشنوں میں 9014 پولنگ اسٹیشن ہیں جب کہ 11071 دیہی پولنگ اسٹیشنوں میں 16,416 پولنگ اسٹیشن ہیں۔ خصوصی پولنگ اسٹیشنوں میں 89 ماڈل پولنگ اسٹیشن، 89 دیویانگ آپریٹڈ، 89 ماحول دوست، 611 سکھی، 18 نوجوانوں سے چلنے والے پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 9606 سرویس ووٹرز ہوں گے جن میں 9371 مرد اور 235 خواتین ووٹر، 4945 99 سال سے زیادہ عمر کے، 18 سے 19 سال کی عمر کے 5,74,560 ووٹر شامل ہیں۔

محترمہ بھارتی نے یو این آئی کو بتایا کہ ریاست میں پہلے مرحلے میں کچھ (06)، سریندر نگر (05)، موربی (03)، راجکوٹ (08)، جام نگر (05)، دیو بھومی دوارکا (02)، پوربندر (02)، جوناگڑھ (05)، گر سومناتھ (04)، امریلی (05)، بھاو نگر (07)، بوٹاڈ (02)، نرمدا (02)، بھروچ (05)، سورت (16)، تاپی (02)، ڈانگ (01)، نوساری (04) اور ولساڈ (05) نشستوں کے لیے 19 اضلاع میں کل 89 نشستوں کے لیے کل 2,39,76,670 ووٹرز ہیں، جن میں 1,24,33,362 مرد، 1,15,42,811 خواتین اور 497 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم روکنے کے اصول کے تحت منگل کی شام 5 بجے انتخابی مہم ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پولنگ ایریاز میں کوئی غیر مجاز باہری شخص نہیں رہے گا۔ اب ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے امیدوار گھر گھر جا کر رابطہ میں مصروف ہوگئے ہیں۔

ریاست کے 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ ریاست کی 89 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔ ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی 8 دسمبر کو ہی ہونی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 1, 2022, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.