ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 8:38 PM IST

Updated : Dec 8, 2022, 9:14 AM IST

گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل
گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔اسمبلی انتخابات میں 236 مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔Gujarat Assembly Election

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔اسمبلی انتخابات میں 236 مسلم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔Gujarat Assembly Election Result Tomorrow 236 Muslim Candidates Also Contest

اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے کانگریس،عام آدمی پارٹی اور ایم آئی ایم نے 236 مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتاری جبکہ بی جے پی نے تقریبا تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ۔2017 کے برعکس بی جے پی نے ایک بھی سیٹ پر اقلیتی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔

کانگریس کے چھ امیدواروں میں ابڈاسا سے محمد بھائی جنگ، وانکا نیر سےجاوید پیر زادہ، واگھرا سے سلیمان پٹیل، سورت سے اسلم سائیکل والا، دریاپور سے غیاث الدین شیخ اور جمالپور کھاڑیہ سے عمران کھیڑا والا کو ٹکٹ دی ہے.

اس کے علاوہ گجرات میں پہلی مرتبہ عام آدمی پارٹی بھی اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔گجرات کے تمام اسمبلی سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاتھا لیکن پارٹی کی جانب سے صرف تین سیٹوں پر اقلیتی امیدوار اتارے گئے۔

مزیدپڑھیں:Exit Polls Of Gujarat And HP گجرات اور ہماچل میں بی جے پی کو سبقت، ایگزٹ پول سروے

دوسری طرف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی گجرات میں پہلی بار انتخابات لڑنے والی ہے۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات میں 30 مسلم ،دلت اور قبائیلی اکثریتی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اعلان کیا.جس میں اب تک 14 سیٹون کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں 11 مسلم امیدوار تھے۔
یعنی عام آدمی پارٹی،کانگریس اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ا 19 مسلم امیدواروں کو گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ دیا تھا جس کے نتائج کل برآمد آ گے. Gujarat Assembly Election Result Tomorrow 236 Muslim Candidates Also Contest

Last Updated :Dec 8, 2022, 9:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.