ETV Bharat / state

گجرات اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی شروعات یکم فروری سے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 12:28 PM IST

The budget session of the Gujarat Assembly will begin from February 1
The budget session of the Gujarat Assembly will begin from February 1

Gujarat Assembly Budget Session: گجرات اسمبلی کا بجٹ اجلاس یکم فروری سے شروع ہوگا۔ جب کہ دو فروری کو گجرات اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ گجرات اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ممکنہ طور پر 26 نشستیں ہوں گی۔ وزیر خزانہ کنو دیسائی ریاست کا بجٹ پیش کریں گے۔

احمدآباد: گجرات میں ایک طرف لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب نئے سال کی آمد سے قبل گجرات کے اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جس میں گجرات کی اسمبلی میں یکم فروری سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا جس میں دو فروری کو اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا اور بجٹ گجرات کے وزیر خزانہ کنو دیسائی پیش کریں گے۔ گجرات اسمبلی میں بجٹ اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں بجٹ اجلاس کی 26 ممکنہ نشستیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس یکم فروری سے شروع کر دیا جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی دو فروری کو گجرات اسمبلی میں گجرات کے لیے بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اس دوران تخمینہ پرچے میں عمومی بحث کے لیے چار اجلاس ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Budget Session of Gujarat Assembly گجرات اسمبلی کا بجٹ اجلاس 23 فروری سے شروع ہوگا

گجرات اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران گورنر کے خطاب پر بحث کے لیے تین میٹنگیں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری بلو اور دوسرے بلوں پر تین اجلاس اس دوران کیے جائیں گے اور ان پر بحث بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مطالبہ پر بحث اور ووٹنگ کے لیے 12 دن میٹنگیں ہوں گی اور بات چیت کی جائے گی۔ اس بجٹ اجلاس سے لوگوں کو کافی امیدیں بھی جڑی ہوئی ہیں۔ لوگ بجٹ اجلاس کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔ کئی سارے پینڈنگ بلوں پر بھی اس بار غور و فکر کر کے اسے پاس کرنے کے بارے میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بجٹ میں بھی کچھ خاص ہونے کی امید جتائی جا رہی ہے لیکن بجٹ میں کیا ملے گا اور کیا نہیں ملے گا؟ یہ بجٹ کیسا ہوگا؟ یہ تو بجٹ اجلاس کے دوران ہی پتا چل سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.