ETV Bharat / state

احمدآباد: شاہی جامع مسجد کے امام کی مسلمانوں سے اپیل

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 7:55 PM IST

ماہ رمضان کے آمد کے پیش نظر ملک بھر کے علما کرام مسلمانوں سے اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت وریاضت کر نے کی اپیل کر رہے ہیں ۔

شاہی امام مفتی محمد شبیر احمد صدیقی کی اپیل
شاہی امام مفتی محمد شبیر احمد صدیقی کی اپیل



ماہ رمضان کے پیش نظر احمد آباد کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی محمد شبیر احمد صدیقی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اور اس مہینے میں مسلمانان عالم روزہ رکھتے ہیں ۔ عبادت میں مصروف ہو تے ہیں کیونکہ یہ مہینہ نہایت برکت والا مہینہ ہے۔

مگر اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے پریشان ہے۔ ہمارا ملک بھارت بھی اس وبا میں شامل ہے ۔ ملک بھر میں اس کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

شاہی امام مفتی محمد شبیراحمد صدیقی کی اپیل

جس میں صوبہ گجرات میں بھی شامل ہے ۔خاص طور پر احمدآباد میں بہت تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ ایسے میں اس مقدس مہینے میں مسلمانوں سے درد مندانہ اپیل کی جا تی ے کہ ایسی مہلک بیماری سے بچنے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ لوک ڈاؤن پر عمل آوری کی جا ئے اور سماجی فاصلے قائم کریں.


رواں سال کے رمضان کے دوران لاک ڈاؤن پر مکمل عمل آوری کی جا ئے ۔ پانچ وقت کی نماز اپنے گھروں میں ادا کریں اور بالخصوص نماز تراویح بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں ایک جگہ زیادہ مجمع نہ لگائیں اس سے بیماریاں پھیلتی ہیں اور تمام لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کے لیے حکومت نے جو قانون لاک ڈاؤن کی صورت میں نافذ کیا ہے اس پر عمل کریں اور مقامی انتظامیہ کا پورا تعاون کریں ۔

گلی اورمحلوں کی کھلے مقامات پرہم ایک جگہ جمع ہو کر نہ بیٹھں۔ بلکہ اپنے گھروں میں زندگی گزاریں ۔دعا کریں ذکر کریں۔ قرآن کی تلاوت کریں۔ استغفار کریں۔ اللہ کے بارگاہ میں خوفزدہ ہوکر اللہ کا خوف دل میں بسا کر روئیں۔ گڑگڑائیں۔ دعا کریں۔ اور بالخصوص اپنے ملک کے لیے دعا کریں ۔

کہ اے اللہ اس مہلک بیماری سے ہمارے ملکوں کو چھٹکارا دلائیں ۔ گجرات سے اس طرح کی بیماری ختم ہو جائیں اور جو لوگ اس میں مبتلا ہے اسے صحت یاب کرے۔

رمضان المبارک میں افطار اور سحری کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے لہذا سحری اور افطار کے وقت بھی اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے اور اپنے گھروں میں ہی افطار و نماز کا اہتمام کریں-

ہر طرح کے افطار کے پروگرام کو موقوف کرے اور افطار پارٹی میں بھی نہ جائیں -اور سماجی فاصلے بنائے رکھیں۔ اور حکومت کے قانون پر عمل پیرا رہیں پولس کا تعاون کریں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.