ETV Bharat / state

Amit Chavda Appoint Leader Of Opposition امت چاوڑا کو گجرات اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 12:52 PM IST

امت چاوڑا کو گجرات  اسمبلی  کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا
امت چاوڑا کو گجرات اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا

کانگریس نے امت چاوڑا کو گجرات اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور شلیلیش پرمار کو اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی امت چاوڑا گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ Amit Chavda Appoint Leader Of Opposition

امت چاوڑا کو گجرات اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا

احمدآباد: امت چاوڑا پانچ مرتبہ کے رکن اسمبلی ہیں اور انہیں گجرات اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ ریاست کانگریس کے ذمہ دار رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ کانگریس کے رہنما امت چاوڑا نے کہا کہ میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس کے لیڈران کے آشرواد سے یہاں تک پہنچا ہوں۔ ان تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کانگریس پارٹی گجرات میں اسمبلی انتخابات کے بعد ایک تعمیری مثبت اپوزیشن پارٹی کے طور پر وہ ہر جگہ لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کی کوششش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عام شہریوں کو انصاف دلانے کی کوشش کروں گا۔ کوئی بدعنوانی میں ملوث رہنماؤں کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ کسانوں اور نوجوانوں کے حقوق و روزگار کے لیے کام کریں گے۔

امت چاوڑا کو گجرات  اسمبلی  کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا
امت چاوڑا کو گجرات اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنایا گیا

ان کا کہنا ہے کہ گجرات کے عام لوگوں کے حقوحق کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے. کانگریس اب لوک سبھا انتخابات کی تیاروں میں مصروف ہو چکی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ اپنی غلطی کو دور کرکے کے آنے والے انتخابات میں ایک مضبوط پارٹی بن کر سامنے آنے کی کوشش کی جائے گی۔ لوگوں کو ایک اچھی قیادت ملے گی۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ملک کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ بھارت کے عام لوگ بھارت جوڑا یاترا سے جڑ رہے ہیں۔ لوگوں کے مثبت ردعمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Plastic Ban in Ahmedabad احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ڈسپوزل کپ و پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی

واضح رہے کہ امت چاوڑہ گجرات کانگریس کمیٹی کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔ وہ گجرات الیکشن میں انکلاو سیٹ سے الیکشن لڑے تھے۔امت چاوڑا 24 اپریل 1974 کو آنند گجرات میں پیدا ہوئے، ان کا بھرت سنگھ سولنگی اور مادھو سنگھ سولنکی کے ساتھ گھریلو تعلقات ہے۔ امیت چاوڑا بھرت سنگھ سولنکی کے کزن ہیں۔ امت چاوڑا کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ امت چاوڑا 2012 سے 2022 تک انکلاو سیٹ کے رکن اسمبلی ہیں اور اب انہیں گجرات اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.