ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Election Results 2022 یہ کاؤنٹنگ کی شروعات ہے، ابھی کچھ بھی کہنا درست نہیں ہوگا، ایم آئی ایم ترجمان

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 9:37 AM IST

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایم آئی ایم کے ترجمان دانش قریشی کا بیان
گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایم آئی ایم کے ترجمان دانش قریشی کا بیان

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک ووٹوں کی گنتی میں اے آئی ایم آئی ایم کا کوئی بھی امیدوار مقابلے میں نظر نہیں آ رہا ہے۔ AIMIM in Gujarat

احمدآباد: گجرات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اسمبلی انتخابات میں اپنے 13 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جس میں 11 امیدوار مسلم ہیں۔ اب تک ووٹوں کی گنتی میں اے آئی ایم آئی ایم کا کوئی امیدوار مقابلے میں نظر نہیں آ رہا ہے، حالانکہ کہ ابھی کاؤنٹنگ کی شروعات ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ 'ابھی کچھ بھی کہنا درست نہیں ہوگا۔ کتنی سیٹ پر ہمیں جیت حاصل ہوگی، اس کا فیصلہ تو فائنل نتائج میں ہی ہوگا اور ہار جیت سیاست میں لگی رہتی ہے، ہم ان نتائج کے بعد اپنی آگے کی پلاننگ کریں گے۔' AIMIM Spokesperson Danish Qureshi Statement

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایم آئی ایم کے ترجمان دانش قریشی کا بیان

واضح رہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہوئی۔ واضح رہے کہ گجرات میں دو مرحلوں میں پولنگ ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 60.20 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 64.39 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ وہیں ہماچل پردیش میں ایک ہی مرحلے میں 75 فیصد پولنگ ہوئی۔ Gujarat Assembly Election Results 2022

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections 2022 احمدآباد میں ووٹوں کی گنتی جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.