ETV Bharat / state

گجرات میں 500، ایک ہزار کے نوٹ برآمد، دو گرفتار

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 5:24 PM IST

گجرات میں 500، ایک ہزار کے نوٹ برآمد، دو گرفتار
گجرات میں 500، ایک ہزار کے نوٹ برآمد، دو گرفتار

سنہ 2016 میں نوٹ بندی ہوئی تھی جس کے بعد پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند ہوگئے تھے، لیکن آج چار برس بعد گجرات میں پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کے 500 اور 1000 کے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔

ریاست گجرات میں وسطیٰ پنچ محل ضلع کے اہم شہر گودھرا میں پولیس نے پونے پانچ کروڑ سے زیادہ کے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارے گئے چھاپے میں پولیس نے بتایا کہ نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے دوران منسوخ ہونے والے 1000 اور 500 روپے کے نوٹ گودھرا شہر کے میڈ سرکل انڈر پاس کے قریب ٹائر کی دوکان سے برآمد ہوئے۔

گجرات میں 500، ایک ہزار کے نوٹ برآمد، دو گرفتار
گجرات میں 500، ایک ہزار کے نوٹ برآمد، دو گرفتار

اس کے مالک فاروق اسحاق چھوٹا کو سپیشل آپریشن گروپ نے گرفتار کرلیا ہے، اس کے بعدفاروق کو ساتھ رکھ کر شہر کے دھنیا پلاٹ کے ادریس سلیمان حیات اور اس کے بیٹے زبیرا فاروق کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ادریس کے گھر کی تلاشی کے دوران ادریس فرار ہوگیا، بعدازاں زبیر کی انڈیکا کار اور اس کے گھر سے 1000 کے 9312 اور500 کے 76739 نوٹ ملے، ان کی کل مالیت 47681500 ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں پولیس نے شہر کے بی ڈویژن تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفصیلی جانچ شروع کردی ہے۔

مفرور ادریس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، اور اس بات کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ نوٹ بندی کے اتنے وقت بعد بھی وہ اتنے سارے نوٹوں سے کیا کرنے والے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.