ETV Bharat / state

URS of Jamul U Din شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 8:04 PM IST

شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت شیخ جمال الدینؒ کا سالانہ عرس گاندربل کے دور دراز علاقے سہی پورہ میں منایا گیا عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے اس عرس میں شمولیت کی۔

شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

گاندربل: ضلع گاندربل کے سہی پورہ علاقے میں حضرت شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت سے منایا گیا۔ یہ عرس فقیر بزرگ کے یوم وصال کے موقع پر ہر سال منایا جاتا ہے۔ حضرت شیخ جمال الدین کا سالانہ عرس وادی کشمیر کے دور دراز علاقے سہی پورہ میں منایا گیا۔ عقیدت مند کثیر تعداد میں اس عرس میں شمولیت کرتے ہیں۔ بزرگ کے آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور درود و اذکار، ختمات المعضمات سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عرس ہم بڑے عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ روایات تقریباً چھے سو سالوں سے چلی آرہی ہے۔ ایک روزہ عرس کے دوران لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مقامی عقیدت مند عقیدے کے طور پر چاول، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء خود لاکر جمع کر کے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایک مقامی رہائشی، غلام حن نے بتایا کہ، ہر سال مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند ولی کے عرس میں شریک ہونے کے لیے آتے ہیں۔

خطبہ کے دوران مبلغین نے حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کی اسلامی تعلیمات اور زندگی پر روشنی ڈالی جنہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت اور اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کردی۔

مزید پڑھیں: گاندربل: شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

عقیدت مندوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے آباء و اجداد کو بھی اس عرس پاک میں شریک ہوکر طہری کا اہتمام کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عرس صدیوں سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وادی کشمیر سمیت پورے عالم میں امن و امان کے لیے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔ عرس مبارک ہر سال 29 جمادی الثانی 1441 کو منایا جاتا ہے۔ عرس کے دوران عقیدت مندوں نے کشمیر میں امن و امان کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے امن، برکت اور رحمت کی دعاوں ساتھ ساتھ دعائیہ مجلس اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.