ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Sheikh Jamal U Din (RA) حضرت شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت سے منایا گیا

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 10:24 AM IST

گاندربل: حضرت شیخ جمال الدین کا سالانہ عرس وادی کشمیر کے دور دراز علاقے سہ پورہ میں منایا گیا عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں اس عرس پاک میں شمولیت کی۔The annual Urs of Sufi saint Hazrat Sheikh Jamal U Din (RA)۔

Urs of Hazrat Sheikh Jamal U Din (RA)
حضرت شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت سے منایا گیا

ضلع گاندربل کے سہی پورہ علاقے میں حضرت شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت سے منایا گیاUrs of Hazrat Sheikh Jamal U Din (RA) celebrated ۔

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سہی پورہ کے گاؤں میں آج حضرت شیخ جمال الدین صاحب کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ عرس فقیر بزرگ کے یوم وصال کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہےUrs of Hazrat Sheikh Jamal U Din (RA) celebrated ۔

حضرت شیخ جمال الدین کا سالانہ عرس وادی کشمیر کے دور دراز علاقے سہ پورہ میں منایا گیا عقیدت مند کثیر تعداد میں اس عرس پاک میں شمولیت کرتے ہیںThe annual Urs of Sufi saint Hazrat Sheikh Jamal U Din (RA)۔

بزرگ کے آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور درود و اذکار، ختمات المعضمات سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔

مقمی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عرس ہم بڑے عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ریوایت تقریبا چھے سو سالوں سے چلی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ عبدالقادرجیلانیؓ کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا

ایک روزہ عرس کے دوران لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مقامی عقیدت مند عقیدے کے طور پر چاول، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء خود لاکر جمع کر کے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔ عقیدت مند ان کے وسیلے سے مستفیض ہوتے ہیں۔

ایک مقامی رہائشی، نذیر احمد نے بتایا کہ ، ہر سال مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند ولی کے عرس میں شرہک ہونے کے لیے آتے ہیں۔

خطبہ کے دوران مبلغین نے حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کی اسلامی تعلیمات اور زندگی پر روشنی ڈالی جنہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت اور اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کردی۔

عرس مبارک اس سال 29 جمادی الثانی 1441 کو منایا جاتا ہے۔ عرس کے دوران عقیدت مندوں نے کشمیر میں امن و امان کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے امن، برکت اور رحمت کی دعاوں ساتھ ساتھ دعائیہ مجلس اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.