ETV Bharat / state

Girls Getting Employment تعلیم یافتہ لڑکیاں سیکھ رہی ہیں سلائی کا کام

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 1:55 PM IST

unemployed-educated-girls-getting-employment-through-umeed-scheme
تعلیم یافتہ لڑکیاں سیکھ رہی ہیں سلائی کا کام

مرکز کی امید اسکیم کے تحت گاندربل کے ززنہ علاقے میں لڑکیوں کو سلائی کا کام سکھایا جارہا ہے۔ Umeed Scheme Empowers women in J&K

گاندربل: ایک وقت تھا جب خواتین مردوں کی کمائی کی محتاج ہوا کرتی تھیں، لیکن آج خواتین اپنے فن اور ہنر کے ذریعے خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کررہی ہیں۔ وہیں حکومت بھی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں چلارہی ہیں تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں۔ مرکز کی امید اسکیم بھی ان میں سے ایک ہے، جو خواتین کو روزگار سے جوڑنے کا کام کررہی ہے Unemployed Educated Girls Getting Employment۔ اس سکیم کے تحت گاندربل کے ززنہ علاقے میں لڑکیوں کو سلائی کا کام سکھایا جارہا ہے، جہاں ماہرین لڑکیوں کو سلائی اور کٹنگ کا ہنر سکھا رہی ہیں۔ Umeed Scheme Empowers women in J&K

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں لڑکیوں نے 'امید اسکیم' سے وابستہ افسران کا شکریہ ادا کیا۔ کچھ خواتین نے بات کرتے ہوئے کہاکہ شادی شدہ خواتین یا پھر غیر شادی شدہ خواتین گھر میں بیٹھی رہتی ہیں جنہیں روزگار کمانے کے وسائل میسر نہیں ہوتے، لیکن مرکز کی طرف سے عمل میں لائے جانے والی اسکیمز جن میں امید اسکیم خاص کر قابل ذکر ہے، کے تحت یہاں ٹریننگ سینٹر کھولے گئے ہیں جن سے ہم نے یہاں پر سلائی کا کام سیکھ رہے ہیں اور ہم اس سے اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کشمیری دستکاری کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ کشمیر کی دستکاری عالمی سطح پر جموں و کشمیر کی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے، ایسے میں خواتین کو دستکاری سے جوڑنے کی مرکز کی پہل انتہائی قابل شتائش ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.