ETV Bharat / state

زوجیلا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار سیاحوں سمیت پانچ جاں بحق، تین دیگر زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 6:34 PM IST

Updated : Dec 5, 2023, 10:48 PM IST

وسطی کشمیر میں گاندربل ضلع کے زوجیلا پاس پر منگل کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ میں مقامی ڈرائیور سمیت پانچ افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔مہلوکین کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ Road Accident in Zojilla Pass

tourists-killed-in-road-accident-in-sonamarg-after-vehicle-skids-off-road-on-zojila-pass
زوجیلا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار سیاحوں سمیت پانچ جاں بحق، تین دیگر زخمی

زوجیلا پاس پر سڑک حادثہ، کیرالا کے پانچ سیاح ہلاک

گاندربل: سرینگر لہیہ شاہراہ پر منگل کے روز ایک گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر شدید طور پر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر منگل کی سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک سومو زیر نمبرJK04C 5801ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سومو میں سوار 8 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے 5 افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفرکیا گیا۔
ذرائع نے حادثے میں مرنے والے سیاحوں کی شناخت انیل ولد راجندرا کمار،سدھیش کمار ولد سندرم ،نگیش ولد شیوم کمار ،راہول ولد کرشنن ساکنان کیرلہ اور ڈرائیور اعجاز احمد آعوان ولد ادریس احمد ساکن کنگن کے بطور کی جبکہ زخمیوں کی پہچان منوج ولد میدرن ،ارون ولد پرم پوتر،راجیش کمار ولد کرشنن بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:

غور طلب ہے کہ یہ سیاح مشہور سیاحتی مقام سونمرگ کی سیر کرنے آئے تھے، جس دوران یہ سبھی گھومنے کے لئے زوجیلا پر گئے تھے، اور اسی دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہماچل پردیش میں 7 کشمیر مزدور ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں 5 ہزار 565 افراد زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے۔ ان حادثات میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Dec 5, 2023, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.