ETV Bharat / state

CRPF Vehicle Accident in Ganderbal: گاندربل میں سی آر پی ایف گاڑی کا حادثہ، چھہ اہلکار زخمی

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 10:18 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ CRPF Vehicle Accident in Ganderbal

six-crpf-personnel-injured-in-ganderbal-road-accident
گاندربل میں سی آر پی ایف گاڑی کا حادثہ ، چھہ اہلکار زخمی

گاندربل: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Six CRPF personnel injured in road accident

گاندربل میں سی آر پی ایف گاڑی کا حادثہ ، چھہ اہلکار زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں جے وی سی سرینگر ریفر کیا گیا۔ وہیں ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:

وہیں دوسرے ایک سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو شالہ ٹینگ سرینگر میں جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس دوران ایک سکوٹی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سکوٹی پر کنٹرول نہ رکھ سکا جس دوران وہ ناکہ چیکنگ پر مامور دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ جا ٹکرایا جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد اور کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کے بطور ہوئی ۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کو تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.