ETV Bharat / state

Patwaris Pen down Strike Continues گاندربل میں بھی پٹواریوں کی ہڑتال

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 5:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

تنخواہوں میں اضافہ، پٹوار خانوں کی تعمیر سمیت کئی مطالبات کی مانگ کرتے ہوئے پٹواریوں کی جموں و کشمیر میں تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ Patwaris on 3 day pen down strike in Ganderbal

رام بن: آل جموں اینڈ کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی کال کے پیش نظر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی پٹواری تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ Patwaris on 3 day pen down strike in Ganderbalپٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی مانگوں کو لیکر جموں وکشمیر میں کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ پے گریڈ میں اضافہ سمیت احتجاجی پٹواریوں نے کئی مطالبات کو لیکر تین روز تک ہڑتال کی کال دی ہے۔

گاندربل میں بھی پٹواریوں کی ہڑتال

احتجاج کر رہے پٹواریوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پے گریڈ میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی تنخواہ 2400پے گریڈ کے حساب سے ادا کی جا رہی ہے اور ان ان کی ڈیمانڈ پے گریڈ میں اضافہ کرکے 2800پے گریڈ کے حساب سے انہیں تنخواہ فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ پٹوار خانوں کی تعمیر بھی انکے مطالبات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم حکومت سے پٹوار خانوں کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ دراز سے کرتے آ رہے ہیں تاہم اسے ہر بار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘ Ganderbal Patwaris Strike

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم حکومت کی جانب سے کیے گئے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ کی سراہنا کرتے ہیں تاہم پٹواری ایسوسی ایشن انفراسٹرکچر کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔ Ganderbal Patwaris pen down strikeاحتجاجی پٹواری اپنی مانگوں کو لیکر لگاتار احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے جائز مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ پر زمینی سطح پر تب تک عملدرآمد نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ پٹوار خانوں کی تعمیر اور ان میں انفراسٹرکچر مہیا نہیں کیا جاتا۔‘‘

دیگر مطالبات میں نائب تحصیلدار کی راست ریکریٹمنٹ کو بند کرنا بھی شامل ہے۔ احتجاج کر رہے پٹواریوں کا کہنا ہے کہ ایک پٹواری تین دہائیوں تک کام کرنے کے بعد اکثر و بیشتر پٹواری یا زیادہ سے زیادہ گرداور کے عہدے سے ریٹائر ہوتا ہے جبکہ نائب تحصیلدار کے اصل حقدار پٹواری ہیں۔Ganderbal patwaris pen down strike

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.