ETV Bharat / state

The Beauty of The Kashmir 'کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی قابل ستائش ہے'

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 2:04 PM IST

Updated : Feb 6, 2023, 9:15 AM IST

The Beauty of The Kashmir
The Beauty of The Kashmir

وادی کشمیر کو قدرت نے انتہائی خوبصورتی اور حسن سے مالا مال فرمایا ہے اسی بناء پر کشمیر کو جنت بے نظیر بھی کہا جاتا ہے۔ اس حسین وادی میں برفباری اور جھرنے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیتے ہیں، برفباری کے دوران ہی ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔ The Beauty of The Kashmir

The Beauty of The Kashmir

گاندربل: وادی کشمیر کو قدرت نے کافی خوبصورت بنایا ہے، جسے جنت بے نظیر بھی کہا جاتا ہے۔ وہیں ان دنوں اس خوبصورت وادی کشمیر میں برفباری ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ برف سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح گلمرگ اور پہلگام کا دورہ کر رہے ہیں، وہیں یہ ملکی سیاح سونمرگ میں بھی برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سونمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے والے ملکی سیاح نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم کئی بار کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے ہیں، تاہم یہ ضرور ہے کہ پہلے پہلے کشمیر آنے سے کچھ حد تک ڈر اور خوف محسوس ہوتا تھا۔ لیکن آج بالکل کچھ دوسری شکل دیکھنے کو مل رہی ہیں، کیونکہ حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اور یہاں کی مہمان نوازی کافی اچھی ہے۔خاص کر دور دراز والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں یہ خصوصیت دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایک اور سیاح نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کے شہر میں لوگ ایک دوسرے کی مدد نہیں کر رہے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ زبردست مددگار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی واقعی میں دیکھنے کے لائق ہے، جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔

سونمرگ اور گگنگیر جیسے خوبصورت علاقوں میں ان دنوں ملکی سیاحوں کا کافی ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے، کیونکہ یہاں کے پہاڑ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔اور سبھی سیاح یہاں آکر ایک دوسرے پر برف پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کے شروع ہونے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں سیاحتی شعبے سے وابستہ لوگ بھی پچھلے دو سال سے لگاتار اچھی خاصی کمائی کر رہے ہیں، اور یہاں کے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس ان دنوں سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے لوگ کافی معاون و مددگار ہیں، سیاح

Last Updated :Feb 6, 2023, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.