ETV Bharat / state

Mela Kheer Bhawani کشمیری پنڈتوں کا پہلا قافلہ گاندربل تولہ مولہ مندر پہنچا

author img

By

Published : May 27, 2023, 10:54 PM IST

گاندربل تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے۔

Mela Kheer Bhawani :first convoy of Kashmiri Pandits reached Ganderbal Kher Bhawani Temple
کشمیری پنڈتوں کا پہلا قافلہ گاندربل کھیر بھوانی مندر پہنچا

کشمیری پنڈتوں کا پہلا قافلہ گاندربل تولہ مولہ مندر پہنچا

گاندربل: کشمیر کے گاندربل ضلع کے تلہ مولہ علاقے میں اتوار کو سالانہ 'کھیر بھوانی میلہ' منانے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گاندربل اور تحصیلدار تولہ مولہ نے کہا کہ سالانہ میلے کے تمام انتظامات ضلع انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں اور انتظامیہ کی طرف سے لنگر اور دیگر سہولیات قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ تقریبات سے ایک دن پہلے اس جگہ پر تہوار کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے جموں سے سیکنڑوں بسوں میں سوار ہوکر موسم کی خرابی کے باوجود سفر طے کرکے مندر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ان پنڈت بھائیوں کا استقبال کرنے کے لئے مسلمانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا ہے۔

کھیر بھوانی مندر پہنچنے کے دوران پنڈتوں کا استقبال کرنے کے لئے مسلمانوں اور پنڈتوں کی آنکھوں میں ایک دوسرے سے گلے ملنے کے دوران آنکھوں سے آنسوں آئے، جسے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ واقعی میں دو پڑوسی ایک دوسرے سے بچھڑ گئے ہیں ۔ اس دوران مندر کے ارد گرد سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے، تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعے کو وقت سے پہلے ہی ٹالا جا سکے ۔

وہیں گاندربل انٹری پوائنٹ ناگبل سے لیکر تولہ مولہ کھیر بھوانی مندر تک چپے چپے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کئی سیاسی لیڈروں جو کہ خود بھی پنڈت کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے بتایا اگرچہ ہم نے اپنی زندگی گزار دی ہے تاہم ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ہماری مستقبل کو یہ بتایں کہ ہمارا رواج ،ہمارا مذہب، ہمارا بھائی چارہ اور ہمارا رہن سہن کس طریقے سے اور کیسا تھا۔

اس دوران مونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین محمد الطاف نے کہا کہ محکمہ نے مندر کے اندر صفائی ستھرائی پر مامور عملہ کو تعینات کیا ہے، اور محکمہ پنڈتوں کے لیے اس بڑی تہوار میں پیش پیش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہاں آکر دل خوش ہوا ہے اور یہاں آکر ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ کون مسلمان ہے اور کون کشمیری پنڈت ہے ،بلکہ ہر ایک ایک دوسرے کے ساتھ گل مل کر یہ دن منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Pandits Protest in Ganderbal کھیر بھوانی میلہ کے دوران ناقص انتظامات کا الزام

قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ’میلہ کھیر بھوانی‘ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔بتادیں کہ سالانہ میلہ کھیر بھوانی 28 مئی یعنی اتوار کے روز منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.