ETV Bharat / state

Labourer Electrocuted گاندربل کنگن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 6:33 PM IST

labourer-electrocuted-in-ganderbal-kangan
گاندربل کنگن میں بجلی کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک

گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک جوان سال مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت 23 سالہ عبید احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔

گاندربل کنگن میں بجلی کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک

گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقہ میں ایک مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔متوفی کی شناخت 23 سالہ عبید احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، عبید احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن پلہالن پٹن جو کہ خیبرفش فارم اکہال میں کام کررہا تھا، اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مزدور کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

یڈیکل سپراڈنٹ ٹراما ہسپتال کنگن ڈاکٹر سلمہ بھٹ نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان نے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا تھا۔ ادھر کنگن پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جوں ہی لاش نوجوان کے آبائی علاقہ پہنچ گئی تو وہ کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں: PDD Line Man Electrocuted : بجلی کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی عارضی ملازم ہلاک

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے اور اکثر و بیشتر بجلی ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی موت واقع ہو جاتی ہے، علاوہ ازیں رہائشی مکانات یا دکان پر غفلت شعاری کے سبب عام لوگوں کی بھی ہلاکتوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.