ETV Bharat / state

Amarnath Yatra in Mangam Base Camp: بالتل سے سینکڑوں یاتری مینگام بیس کیمپ منتقل

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 10:21 PM IST

گذشتہ روز ہوئے امرناتھ گُپھا کے سانحہ کے بعد انتظامیہ نے بالتل بیس کیمپ سے سینکڑوں یاتریوں کو منگام گاندربل بیس کیمب منتقل کیا۔ انتظامیہ نے یاتریوں کے لیے کیمپ میں رہنے اور کھانے پینے کے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ Amarnath Yatra in Mangam Base Camp

Hundreds of pilgrims from Baltal moved to mangam base camp
بالتل سے سینکڑوں یاتری مینگام بیس کیمپ منتقل

گاندربل: جمعہ کے روز بالتل علاقے میں گپھا کے پاس بادل پھٹنے سے انتظامیہ نے 16 لاشیں برآمد کی گئی، جب کہ کئی زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہیں 41 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر بچاؤ کاروائی جاری ہے۔ اس دوران بالتل میں جو یاتری جمعہ کے روز پہنچے تھے، ان کے اندر اس وقت خوف پیدا ہوگیا اور انتظامیہ نے موسمی صورت حال اور ریسکیو آپریشن کے پیش نظر انیں بیس کیمپ مینگام گاندربل منتقل کر دیا گیا۔ Amarnath Yatra in Mangam Base Camp

بالتل سے سینکڑوں یاتری مینگام بیس کیمپ منتقل

بیس کیمپ پہنچنے کے بعد یاتریوں اپنے اپ کو کیمپ میں محفوظ پاتے ہیں۔ انتظامیہ ان یاتریوں کی دیکھ بال کے لیے تمام تر انتظامات اس کیمپ میں مہیا رکھے ہیں۔ ای ٹی وی نھارت کے نمائندے نے کیمپ میں ان یاتریوں نے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تب تک مینگام بیس کیمپ میں رہ کر یاترا کرنے کا انتظار کریں گے جب تک یاترا پھر سے شروع نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ہلاکتوں سے کافی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ان کے لیے اچھے انتظامات کیے ہیں اور اس سانحہ کے بعد بھی ان کی صحت کھانے پینے کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.