ETV Bharat / state

Patwar Association Pen Down Strike گاندربل میں پٹواریوں کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 4:52 PM IST

گاندربل میں پٹواریوں کا احتجاج
گاندربل میں پٹواریوں کا احتجاج

جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے یونین ٹیریٹری میں کام چھوڑ ہڑتال کی کال کے پیش نظر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی پٹواریوں نے احتجاج کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے پٹواریوں کی مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

گاندربل میں پٹواریوں کا احتجاج

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے درجنوں پٹواریوں نے ڈی سی آفس گاندربل کے احاطہ میں جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں شامل پٹواریوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2800روپے پے گریڈ کے تحت ایک منظم نظام کے ذریعے محکمہ مال میں بھرتی کیا گیا تھا تاہم، ان کے مطابق، نا معلوم وجوہات کی بنا پر انہیں 2400روپے پے گریڈ کے حساب سے تنخواہ دی جا رہی ہے، ان کے مطابق، پٹواریوں کی بھرتی کے بعد ایک حکمنامہ کے تحت ان کی تنخواہ 2800پے گریڈ کے بجائے 2400روپے پے گریڈ کے حساب سے دی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں احتجاج کر رہے پٹواریوں نے کہا کہ محکمہ مال سمیت دیگر محکمہ جات میں کام کر رہے سرکاری ملازمین صبح دس بجے سے شام چار یا پانچ بجے تک ہی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پٹواریوں کو اکثر و بیشتر تعطیلات کے ایام اور نصب شب کو بھی طلب کیا جاتا ہے جس کے لئے انہیں کوئی معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ پٹواریوں کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ پٹوار حلقوں اور گرداور سرکیولرز کا بھی مطالبہ کیا ہے جسے ہر وقت حکومت نے نظر انداز کیا۔ پٹواریوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی پٹواریوں نے احتجاج کیا جس پر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے انہیں ایک ماہ کے اندر سبھی مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جسے کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی پورا نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Patwaris Continue Strike: پٹواری ایسوسی ایشن ہندواڑہ کا احتجاج مسلسل جاری

احتجاج کر رہے پٹواریوں نے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا جس کے پیش نظر انہوں نے ایک بار پھر کام چھوڑ ہڑتال شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اگر حکومت کو لگتا ہے کہ ہمارے مطالبات صحیح نہیں، تو حکومت کو چاہئے کہ وہ پٹواریوں کو مطلع کریں کہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائےگا۔‘‘ پٹواریوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت ان کے مطالبات کو صحیح بھی ٹھہرا رہی ہے تاہم مطالبات کو نظر انداز بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پورا نہ کیے جانے تک پٹواریوں کی احتجاج جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.