ETV Bharat / state

Dr. Mushtaq Ahmad Rather's visit to Ganderbalمحکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے گاندربل کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 8:38 AM IST

گاندربل کا دورہ
گاندربل کا دورہ

شعبہ صحت کے ڈاریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے گاندربل کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ لیا۔اس دوران مقامی باشندوں نے انہیں مختلف مسائل سے واقفیت کرائی۔

گاندربل کا دورہ

گاندربل: محکمہ صحت کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے آج گاندربل کے تھیرو علاقے میں قائم سب سنٹر کا دورہ کیا ،اس دوران علاقے کے معزز نے ان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں صحت سے وابستہ کئی طرح کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ دراصل محکمہ صحت جموں و کشمیر کے کمشنر سیکرٹری کی ہدایت پر یہ دورہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں لوگوں کے ساتھ بات کی ہے اور میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے ہم اس ہیلتھ سنٹر کو درست کریں گے جو کہ فی الحال کرایہ کے کمرے میں چل رہا ہے۔ اس کے بعد ہم یہاں انجینئرنگ ٹیم کو یہ دیکھنے کےلئے بھیجیں گے تاکہ وہ سرکاری زمین پر ہسپتال بنانے کا عمل شروع کریں گے ۔

اس دوران مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال 2008 سے اس سنٹر کو نیا بنانے اور اپ گریڈ کرنے کی کوشش میں لگے تھے، چونکہ حال ہی میں اس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اور جس کرایہ کے مکان میں یہ ہیلتھ سنٹر چلایا جا رہا ہے، اس کا مالک خالی کرنے کےلئے کہہ رہا ہے ۔ اس لئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے فوری طور پر اس کرایہ والے کمرے کو خالی کرنے کے بعد پرانے سب سنٹر جو کہ سرکاری عمارت ہے اسے ٹھیک کرنے کےلئے افسران کو ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:Narastan tral Residents Protest: ترال، نارستان کی آبادی محکمۂ صحت سے نالاں

انہوں نے کہا ہے کہ ہم محکمہ ہیلتھ خاص کر ڈائریکٹر اور کمشنر سیکرٹری کے شکر گذار ہیں، جنہوں نے یہاں دورہ کرکے ہماری اس دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.