ETV Bharat / state

Director Health Kashmir visits Ganderbal ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا دورہ گاندربل

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 9:43 PM IST

ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے آج گاندربل ضلع ہسپتال کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران موصوف نے مریضوں کو دی جانے والی مختلف سہولیات کا از خود جائزہ لیا۔ Director Health Kashmir visits Ganderbal

director-health-services-kashmir-visits-ganderbal-hospital
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا دورہ گاندربل ہسپتال

گاندربل: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے جمعہ کے روز ضلع ہسپتال گاندربل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر گاندربل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال گاندربل اور محکمہ صحت کے دیگر افسران موجود تھے۔ Director Health Kashmir visits Ganderbal

اس موقع پر ڈائریکٹر موصوف نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور واڈس کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے کے ساتھ ساتھ متعدد مریضوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج متعدد مریضوں سے بات چیت کے دوران فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔Dr Mushtaq Ahmad rather visits Ganderbal Hospita

director-health-services-kashmir-visits-ganderbal-hospital

انہوں نے ہسپتال کے ہیٹنگ (حرارتی) نظام کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں حفظان صحت کے حالات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی چوبیس گھنٹے موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔Health Facilities To Patients In Govt Hospitals

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے بات کی اور وہ ہر ایک وارڈ میں موجود ہیٹنگ سسٹم سے بہت خوش ہوئے۔Heating System in Ganderbal hospital

انہوں نے کہا کہ ہر ایک وارڈ میں مریضوں کے لئے گرمی فراہم کرنے کے لیے چار قسم کے مخلتف آلات لگے ہیں جن میں اے سی ،گیس ہیٹر ،روم ہیٹر یا دوسرے قسم کے آلات شامل ہیں، تاکہ مریضوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

مزید پڑھیں: Surprise Visit DH Anantnag ڈی سی اننت ناگ نے رات میں اچانک ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ سردیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمے نے وادی کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں گرمی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی ہسپتال سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.