ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاترا تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 11:45 AM IST

گاندربل میں شری امرناتھ یاترا 2023 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی میٹنگ کے دوران ڈی سی گاندربل نے یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لیے مختلف محکموں کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ DC Ganderbal Reviews Amarnath Yatra 2023 Arrangements

امرناتھ یا ترا تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ منعقد
امرناتھ یا ترا تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ منعقد

گاندربل (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں رواں برس منعقد ہونے والی امرناتھ یاترا 2023ء کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر، شیامبیر سنگھ، نے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کا انعقاد بال تل سے مقدس گپھا تک یاتریوں کے لیے کیے جار ہے انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ میٹنگ کے ابتدا میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے کی گئی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بحث و تمحیص کی گئی میٹنگ کے دوران پانی، بجلی، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، پانی کی نکاسی، سروس پرووائیڈرز کی تصدیق اور رجسٹریشن، سیکورٹی وغیرہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سبھی متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے ڈی سی کو مقدس گھپا کے راستے پر جاری کاموں کی تیاریوں اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام سطحوں پر محکموں کے درمیان بہتر منصوبہ بندی اور تال میل کو یقینی بنانے اور یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ضروری اشیاء کی ڈمپنگ کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے گاندربل نے بتایا کہ ضروری اشیاء خاص کر آٹا، چاول، چینی، تیل خاکی کی سپلائی وصول ہوئی ہے جسے جلد ہی شناخت شدہ مقامات پر پہنچایا جائے گا۔

میٹنگ میں محکمہ صحت سے کہا گیا کہ وہ بال تل میں تمام ضروری عملہ اور ادویات کے ساتھ ہیلتھ کیمپ شروع کریں کیوں کہ مختلف محکمہ اور مزدور پہلے ہی وہاں یاترا کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان سروس پرووائیڈرز کی بروقت رجسٹریشن کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں جن کی پولیس تصدیق پہلے ہی ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امسال امرناتھ یاترا کیلئے 123 لنگر قائم کیے جائیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.