ETV Bharat / state

Protest of temporary workers سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 12:41 PM IST

عارضی ملازمین  کا احتجاج
عارضی ملازمین کا احتجاج

سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین کا الزام ہے کہ مذکورہ محکمہ میں گذشتہ کئی برسوں سے تعینات افسران انہیں پریشان کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق عارضی ملازمین اپی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں آفیسرز کی جانب سے پریشان کیا جارہا ہے۔

عارضی ملازمین کا احتجاج

گاندربل :مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر کے سونمرگ شہر کے ’سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی’ میں کام کر رہے درجنوں عارضی ملازمین نے ایس ڈی اے ے دفتر کے باہر ڈیولپمنٹ اتھارٹی انجنیرنگ ونگ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کام کر رہے چند افسران گذشتہ کئی برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں اور آج تک ان کا تبادلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ آفیسر عارضی ملازمین کو پریشان کر تے ہیں۔

عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو انجینئر، جونیئر انجینئر اور کچھ ملازم سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں گذشتہ کئی برسوں سے تعینات ہیں جن کی ٹرانسفر پالیسی ابھی تک عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ افسران عارضی کو طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کام کررہے عارضی ملازمین اپنی ذمہ داری بخوبی اور ایمانداری سے انجام دیتے ہیں لیکن اس کے باجود انہیں ہر وقت پریشان کیا جاتا ہے۔

یونین صدر کیجول لیبر سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد نے بتایا کہ اگرچہ سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں جونئیر انجیر اکاؤنٹنٹ آفیسر اور کچھ ملازمین گذشتہ کئی برس سے یہاں کام کرتے ہیں تو ان کا تبادلہ یہاں سے کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران ایمانداری سے کام کرنے والے عارضی مزدروں کو پریشان کرتے ہیں۔ عارضی ملازمین کے اس ہڑتال کے سبب سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے شتکڑی علاقہ میں میں قائم کیا گیا ٹول پوسٹ بھی دن بھر بند رہا جس کے نتیجے میں اتھارٹی کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: PDD Daily Wagers Protest in Pulwama محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا پلوامہ میں احتجاج

مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تعینات آفیسرز کا تبادلہ کیا جائے۔ اس دوران سی ای او سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی الیاس احمد نے بتایا کہ معاملے کو حل کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.