ETV Bharat / state

Boy drowns in Ganderbal نالہ سندھ میں ڈوب کر معصوم لڑکا ہلاک

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 5:43 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وسطی کشمیر کے منیگام گاندربل میں واقع ڈاکٹر فاروق عبداللہ ماحولیاتی پارک کے قریب نالہ سندھ میں نہانے کے دوران 14 سالہ لڑکا بدھ کی شام ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ Body of Drowned Teenager Retrieved From River Sindh

نالہ سندھ میں ڈوب کر معصوم لڑکا ہلاک

گاندربل: وسطی کشمیر کے منیگام گاندربل میں واقع ڈاکٹر فاروق عبداللہ ماحولیاتی پارک کے قریب نالہ سندھ میں نہانے کے دوران 14 سالہ لڑکا بدھ کی شام ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بدھ کے روز 14 سالہ زاہد امتیاز ساکنہ منیگام گاندربل پارک کے قریب نالہ سندھ میں دوسرے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ نہارہا تھا کہ اچانک پانی کی گہرائیوں میں ڈوب گیا. اس موقع پر دیگر ساتھیوں نے پولیس اور بچاو ٹیم کو اطلاع دی، جنہوں نے نماز مغرب کے بعد نئے تعمیر شدہ وائل پل کے قریب لاش کو بازیاب کیا۔ طبی اور قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش وارثین کو سپرد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2023 گاندربل میں قومی پرچم کو بائیں ہاتھ سے سلامی

واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے گاندربل میں نالہ سندھ سے بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے پتھری بل علاقے میں بدھ کی صبح چند مقامی افراد نے نالہ سندھ میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کیلئے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لاش کی شناخت کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.