ETV Bharat / state

Independence Day 2023 in Doda ضلع ڈوڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات: ایس ایس پی

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 5:26 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ضلع کی سب سے بڑی تقریبات صدر مقام ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری اور گندوہ میں منعقد ہوں گی۔

ضلع ڈوڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات
ضلع ڈوڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

ضلع ڈوڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

ڈوڈہ: ضلع ڈوڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں سینکڑوں مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلع کی سب سے بڑی تقریبات صدر مقام ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری اور گندوہ میں منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ تمام 17 بلاکس اور پنچایت ہیڈ کوارٹرز پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم آزادی کے دِن ضلع بھر میں 111 مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی۔ مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں ہوگی۔ ڈوڈہ پولیس کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈوڈہ نے ڈوڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے گشت کے لیے کافی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اور 76 پولیس پکٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کو متحرک کیا گیا ہے اور علاقے کو محفوظ اور پرامن کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں آنے والے لوگوں کی تلاش کے لیے خصوصی ناکے، اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ جہاں تقریبات کا شیڈول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.