ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 11:45 AM IST

Updated : Nov 27, 2023, 6:13 PM IST

Road accident in Doda
ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

ڈوڈہ میں ایک ٹاٹا موبائل کے کھائی میں گرنے سے 2 افراد کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے سے ٹاٹا موبائل قریب 250 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ وہیں دوسرے اور ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ Doda road accident

ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دوران شب ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے ٹناٹا گنڈنا روڈ پر ایک ٹاٹا موبائل قریب 250 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور جس کی شناخت عاقب گلزار کے بطور ہوئی ہے، جس کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

متوفین کی شناخت میر علی ولد نور ساکن کنتھال اور ظفراللہ ولد طالب حسین ساکن داندی بالا کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

وہیں ڈوڈہ ضلع کے ڈوڈا ادھیان پور لنک روڈ پر آج ایک اور سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔اس دوران ایک موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔


یہ بھی پڑھیں: جب ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 63 افراد ہلاک ہوئے

بتادیں کہ ڈوڈہ کے ہی عسر علاقے میں ماہ رواں کی 15 تاریخ کو ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم 38 مسافروں کی موت جبکہ 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ صوبہ جموں کا پیر پنچال خطہ جہاں اپنی خوبصورتی، دلکش مناظر کے اعتبار سے کافی معروف ہے وہیں یہ خطہ بدترین ٹریفک حادثات کے لیے بھی بدنام ہے۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ میں بانہال سے رام بن تک جبکہ بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر ضلع ڈوڈہ کے عسر علاقے میں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ستمبر ماہ میں میں ٹریفک حادثہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ گزشتہ ماہ اسی طرح ایک اور حادثہ میں ایک ہی کنبے کے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ رواں برس فروری ماہ میں ڈوڈہ میں ہی ایک ٹریفک حادثہ میں انجینئر کی موت واقع ہوئی تھی۔ جبکہ گزشتہ برس اسی ضلع میں ایک کار کریش میں چار افراد جن میں سے تین انجینئر تھے، ہلاک ہو گئے۔
(یو این آئی)

Last Updated :Nov 27, 2023, 6:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.