ETV Bharat / state

PM Scholarship Scheme اسکالرشپ کے لیے از خود آن لائن رجسٹر کرنے کی تلقین

author img

By

Published : May 24, 2023, 8:29 PM IST

اسکالرشپ کے لیے از خود آن لائن رجسٹر کرنے کی تلقین
اسکالرشپ کے لیے از خود آن لائن رجسٹر کرنے کی تلقین

وزیر اعظم خصوصی اسکالرشپ اسکیم2023 24 سے مستفیض ہونے کے لیے نوڈل آفیسر نے طلبہ سے ایجنٹس کا شکار نہ ہونے اور از خود آن لائن رجسٹر کرنے کی تلقین کی۔

اسکالرشپ کے لیے از خود آن لائن رجسٹر کرنے کی تلقین

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : پی ایم ایس ایس ایس فیسیلیٹیشن سنٹر، جی ڈی سی، ڈوڈہ میں وزیر اعظم خصوصی اسکالرشپ سکیم 2023 24 کے حوالہ سے ڈاکٹر اعجاز احمد وانی، ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف زولوجی اور نوڈل آفیسر نے اسکیم سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران طلبہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کا زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ پریس کانفرنس کے دوران نوڈل آفیسر نے اسکیم کی مکمل تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت ہند کے زیر اہتمام اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نئی دہلی AICTE کے ذریعہ 12ویں کلاس کے بعد میڈیکل، انجینئرنگ پروفیشنل اور جنرل کورسز میں اسکالرشپ کے مختلف زمروں کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر جموں، کشمیر اور لداخ کے طلبہ کے لئے خصوصی طور وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت طلباء کو 12ویں جماعت میں میرٹ کی بنیاد پر بھارت بھر کے مختلف اور معروف اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے خواہشمند طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ رجسٹریشن اور دستاویزات کی تصدیق کے وقت درکار مختلف دستاویزات تیار رکھیں۔ اور مختلف کالجز کو سہولتی مراکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

مطلوبہ دستاویز میں 10 ویں، 12 ویں جماعت کا مارکس کارڈ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، زمرہ سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ انہوں نے طلباء کو متنبہ کیا کہ وہ ایجنٹس کا شکار نہ ہوں بلکہ از خود آن لائن رجسٹریشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ سارا عمل آن لائن پورٹرل AICTE پر دسیتاب ہے۔ ACITE کے ذریعے رجسٹریشن جلد ہی کھل جائے گی اور طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ باقاعدگی سے AICTE پورٹل پر رجسٹریشن عمل مکمل کریں۔

مزید پڑھیں: Awareness Program in Doda ڈوڈہ میں منشیات کی لعنت کے خلاف آگاہی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.