ETV Bharat / state

بجلی کٹوتی شیڈول پر عملدرآمد ناگزیر:پرنسپل سیکریٹر پی ڈی ڈی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 8:51 PM IST

پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد
پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد

پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد نے کہا کہ اس وقت کشمیر صوبے میں 1665میگاواٹ اور جموں صوبے میں 1150میگاواٹ بجلی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت کو 31 ہزار کروڑ روپیہ بجلی کے بقایا ہے۔Power Scenario In Kashmir

جموں: محکمہ برقیات کے پرنسپل سیکریٹری راجیش پرساد نے منگل کے روز کہا کہ بجلی کے کٹوتی شیڈل پر من وعن عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہا کہ مسال بجلی کی فراہمی میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور ہر گھر میں اسمارٹ میٹر کو نصب کیا جائے گا۔پرنسپل سیکریٹری کے مطابق مرکزی وزارت بجلی نے اضافی بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے وعدئے پر سرکار کار بند ہے اور اس حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری راجیش پرساد نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال بجلی سپلائی میں بہتری واقع ہوئی ہے۔

ان کے مطابق اس وقت کشمیر صوبے میں 1665میگاواٹ اور جموں صوبے میں 1150میگاواٹ بجلی درکار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ نے کٹوتی شیڈول مشتہر کیا جس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ اضافی بجلی خریدنے کی خاطر سرکار نے پاؤر کمپنیوں کے ساتھ بات کی ہے جبکہ منگل کی صبح ہی مرکزی وزارت بجلی کے سیکریٹری کے ساتھ اس معاملے پر گفت و شنید کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت بجلی کے سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پہلے بجلی فراہم کی جاتی اور بعد ازاں کمپنیوں کو پیسے دئے جاتے تھے، لیکن آج کمپنیوں کو ایڈوانس میں ہی پیسے دینے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت کو 31 ہزار کروڑ روپیہ بجلی کے بقایا ہے۔
راجیش پرساد نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ کے اندر اندر بجلی فیس ادا کریں تاکہ کمپنیوں سے اضافی بجلی خریدنے کی خاطر انہیں ایڈوانس میں ہی پیسے واگزار کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں:

بجلی کی پیداوار میں کمی ہونے کے باوجود محکمہ برقیات صارفین کو رعایتی نرخوں پر معقول بجلی فراہم کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر میں خراب ترسیلی نظام کی وجہ سے پچاس فیصد بجلی ضائع ہو رہی ہیں ۔“
پرنسپل سیکریٹری نے اسمارٹ میٹرز کے بارے میں بتایا کہ ہر جگہ میٹرز نصب کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرز کے ذریعے صارفین کو یہ سہولیت مل رہی ہیں کہ وہ از خود مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بجلی صرف کی ہے ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.